21 July 2020 - 20:27
News ID: 443241
فونت
فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عزاداروں نے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں عزاداری اور نوحہ ماتم کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابن الرضا(ع) حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ثامن الائمہ حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہرکے سبز پرچم کو تبدیل کرکے طلائی گنبد پر سیاہ پرچم نصب کیا گیااور اس کے علاوہ پورے حرم میں مختلف جگہوں پرسیاہ بینر اورپارچے لگائے گئے
امام محمد تقی علیہ السلام کی شب شہادت کے موقع پربھی حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی بارگاہ میں دسیوں زائرین اور سوگوار سیاہ لباس پہنے ہوئے آپ کے لخت جگر کی مظلومانہ شہادت کا پرسہ دینے کے لئے آپ کی بارگاہ میں حاضرہوئے اور نوحہ و ماتم کیا ۔

امام جواد علیہ السلام کے یوم شہادت پر بھی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا حرم مطہرسوگواروں اور زائرین سے مملو رہا جو کہ ایران کے مختلف علاقوں اور حتی دیگر ممالک سے سفر کرکے اس نورانی بارگاہ میں حاضر ہوئے تاکہ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ہونےوالی مجالس غم میں شرکت کریں ۔

شیعوں کے نویں امام حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے جمعرات کو نماز مغربین سے پہلے ہی مجلس عزاء کا آغاز ہوگیا تھا جس میں حرم مطہر رضوی کے ہزاروں زائروں اور مجاورں نے شرکت کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬