25 July 2020 - 19:44
News ID: 443269
فونت
افغان فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی تازہ ترین جھڑپوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی تازہ ترین جھڑپوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ تخار کے پولیس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان خلیل اسیر نے اعلان کیا ہے کہ افغان فوجیوں نے ہفتے کو ضلع بہارک پر طالبان کے حملے کو پسپا کر دیا۔

اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں بارہ طالبان ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے بھی ہفتے کو صوبہ خوست میں اٹھارہ طالبان کی ہلاکت کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جھڑپوں میں مرنے والوں میں چار طالبان سرغنہ بھی شامل ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ آٹھ طالبان صوبہ ہلمند میں افغان فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔ صوبہ کاپیسا کے مقامی حکام کا بھی کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں کاپیسا پولیس کا ایک دفتری عہدیدار اور ایک اہکار مارا گیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬