29 July 2020 - 00:37
News ID: 443300
فونت
میجر جنرل سلامی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ایران کی ہتھیاروں کے سلسلے میں تیاری دشمن کے قوی اور کمزور نقاط کے پیش نظر جاری ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے خلیج فارس میں سپاہ کی پیغمبر اعظم 14 فوجی مشقوں کے آغاز کے موقع پر کہا ہے کہ ایران کی ہتھیاروں کے سلسلے میں تیاری دشمن کے قوی اور کمزور نقاط کے پیش نظر جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی پالیسی میں قومی اور ملکی مفادات کا تحفظ شامل ہے۔

ایرانی مسلح افواج کی پالیسی میں کسی ملک کے خلاف یلغار کا آغاز کرنا شامل نہیں ہے لیکن ایران کی مسلح افواج  ایران کے قومی اور ملکی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی حکمت عملی دفاعی  اصولوں پر استوار ہے۔ ایران کی مسلح افواج آج  ایمان کے اسلحہ کے ساتھ  ساتھ جدید ترین ہتھیاروں سے بھی مسلح ہیں۔/

 

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ایران ہتھیاروں کی تیاری اور پیداوار کے حوالے سے استقلال کی جانب بڑھ رہا ہے ہمارے دفاعی ہتھیار مقامی سطح پر تیار کئے جاتے ہیں اور ہم اس سلسلے میں اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬