29 July 2020 - 12:56
News ID: 443301
فونت
ایران نے صرف طاقت کی پالیسی کے اثر انداز ہونے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے امریکی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے غیر معمولی اور غیر قانونی برتاؤ اور سلوک پر دیر ہونے سے پہلے نظرثانی کریں اس لئے کہ ایران ان کی بلاوجہ نقل و حرکت اور اشتعال انگیز اقدامات کا صرف نظارہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے شام کی فضائی حدود میں دو امریکی لڑاکا طیاروں کی جانب سے ایرانی مسافر بردار طیارے "ماہان ائیر" کو روکنے اور تعاقب کرنے کی کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں جو عام لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی واضح مثال ہے۔

علی ربیعی نے کہا کہ اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ اور شکایت آئی سی اے او کو دی گئی ہے اور اسی کے ساتھ ہی ہم دوسرے تمام قانونی پہلووں پر بھی غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایران پر صرف طاقت کی پالیسی کے اثر انداز ہونے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے بیانات کے رد عمل میں کہا کہ امریکی حکومت طویل عرصے سے اپنی سماعت اور بصارت کھو چکی ہے اور وہ امریکی ماہرین کے خیالات سننے میں ناکام ہے اور نہ ہی وہ ایران کی حقیقتوں کو دیکھ اور سمجھ سکتی ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬