31 July 2020 - 13:50
News ID: 443323
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی :
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں اپنی طاقت اور قوت کو متمرکز اور ایک جگہ جمع کرنا چاہیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید قربان کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست اپنے خطاب میں فرمایا: زبانی طور پر انقلابی ہونا کافی نہیں ہے ۔ دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں اپنی طاقت اور قوت کو متمرکز اور ایک جگہ جمع کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید سعید قربان کی مناسبت سے ایرانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےفرمایا: عید قربان کا واقعہ تاریخ اسلام کا عظیم واقعہ ہے ۔ در حقیقت ذی الحجہ کا پہلا عشرہ خاطرات اور واقعات کا عشرہ ہے یہ سبق آموز عشرہ ہے یہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں تضرع و زاری اور توبہ اور استغفار کا عشرہ بھی ہے۔ یوم عرفہ دعا اور توبہ کی استجابت کا دن ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حق کی حمایت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انبیاء علیھم السلام نے معجزات کے باوجود راہ حق میں مشکلات اور سختیوں کا سامنا کیا۔ حضرت موسی (ع) نے معجزات کے باوجود راہ خدا میں مشکلات کا سامنا کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مؤمنانہ امداد پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: جس طرح مؤمنین نے رمضان المبارک اور کورونا وائرس کے آغاز میں امداد رسانی میں بھر پور حصہ لیا اسی طرح آج بھی اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ نیک کاموں میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کریں کیونکہ یہی امور اللہ تعالی اور آئمہ معصومین (ع ) کی رضا اور خوشنودی کا سبب بنتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: طبی عملہ کے اہلکاروں نے کوروناو آئرس کی روک تھام اور عوام کو خدمات بہم پہنچانے کے سلسلے میں فداکاری کے شاندار نمونے پیش کئے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی طرف سے ایرانی قوم کو اذیت پہنـچانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں دشمن کی سازشوں کے بارے میں بھی ہوشیار رہنا چاہیے انقلاب اسلامی کی زبانی حمایت کافی نہیں بلکہ دشمن کے مقابلے میں باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ ہمیں دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬