04 August 2020 - 09:17
News ID: 443361
فونت
پاکستان کے وزیر اعظم ٖ:
عمران خان نے کہا کہ خطے کے لئے بدترین صورتحال ایران اور سعودی عرب کے مابین براہ راست مسلح تصادم ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کی کمی سے متعلق پاکستان کے ثالثی کردار کا سلسلہ جاری ہے۔

عمران خان نے اپنی ایک گفتگو کے درمیان بیان کیا ہے کہ ہم نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تصادم کی رکاوٹ کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا عمل آہستہ آہستہ جاری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ خطے کے لئے بدترین صورتحال ایران اور سعودی عرب کے مابین براہ راست مسلح تصادم ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان ک ملک ترکی سے تعلقات کے فروغ پر دلچسبی رکـھتا ہے۔

انہوں نے یمن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں وہ جو ہو رہا ہے وہ انسانی تباہی ہے اور پاکستان یمن میں قیام امن سے متعلق کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

عمران خان نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق کہا کہ بعض ممالک افغان امن عمل کی راہ میں روڑے اٹکار رہے ہیں کیونکہ افغانستان میں امن کا قیام ان کے مفادات میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کی کمی کیلئے کئی بار تہران اور ریاض کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے دورہ ایران کے موقع پر کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان امن کے قیام کا منصوبہ خود ان کی حکمت عملی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد، تہران اور ریاض کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے اور مذکرات میں سہولت کار بن سکتا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬