04 August 2020 - 21:33
News ID: 443369
فونت
جنرل محمد باقری :
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایران کی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف یجر جنرل محمد باقری نے شہید قاسم سلیمانی کے میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عراق میں داعش دہشت گرد تنظیم کی خلافت کے خاتمہ میں میجر جنرل شہید سلیمانی کے اہم اور بنیادی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایران کی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا ۔

میجر جنرل باقری نے شہید قاسم سلیمانی میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس میوزیم میں شہید قاسم سلیمانی کی مزاحمت کی مختصر جھلکیاں پیش کی گئي ہیں۔ اسلام دشمن طاقتوں کی طرف سے چھوٹے چھوٹے دہشت گرد گروہوں کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کے تابناک چہرے کو مسخ کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی اس نمائش میں روشنی ڈالی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہابی تکفیری گروہوں نے کس طرح شام اور عراق وسیع اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائي اور بیشمار افراد کو بے جرم و خطا بہیمانہ طور پر قتل عام کیا ، مساجد اور اسلامی مقدسات کو تباہ و برباد کیا ۔ شام اور عراق کی حکومتوں اور عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ۔

انھوں نے کہا کہ جوان آئيں اور شہید سلیمانی کی مزاحمت پر مبنی میوزيم کا قریب سے آکر مشاہدہ کریں اور دیکھیں کہ شہید سلیمانی نے کس طرح شام اور عراق سے داعش دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں بنیادی کردار ادا کیا ۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے داعش دہشت گردوں کی عراق اور شام میں داخل ہوکر بھر پور مدد کی اور امریکہ آج بھی دہشت گرد گروہوں کی مدد کررہا ہے ۔

میجر جنرل باقری نے اعلی کمانڈروں کے اجلاس میں دفاع مقدس کی چالیسويں سالگرہ کے پروگرامز کے بارے میں میں بھی رپورٹ پیش کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬