04 August 2020 - 22:44
News ID: 443371
فونت
آیت‌الله صدیقی:
مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ غدیر انسانی اقدار کے تحفظ کا مرکز ہے بیان کیا : امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے ولایت کو قبول کرنا ایمان کی شرط ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی آیت ‌الله کاظم صدیقی نے مسجد جامع ازگل میں منعقدہ اپنے درس اخلاق میں بیان کیا : امام علی علیہ السلام الہی جمال و جلال کے آئینہ ہیں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امام علی علیہ السلام سرّ الله ہیں بیان کیا : خداوند عالم ان کا مبارک نام علی رکھا اور صریح روایت کے مطابق محبت علی وجہ اللہ پر نظر کرنا ہے ۔

آیت ‌الله صدیقی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ خداوند عالم نے امام علی علیہ السلام کا لقب امیر المومنین رکھا ہے بیان کیا : حضرت جبرئیل کو حکم دہا گیا کہ اس لقب کو پیغمبر اکرم (ص) تک پہوچایا جائے اور یہ حضرت علی علیہ السلام کے اعلی مقام و عظمت کی نشانی ہے ۔

مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے ولایت کو قبول کرنا ایمان کی شرط ہے بیان کیا : جو لوگ ان کی ولایت کو قبول نہیں کرتے ہیں وہ خداوند عالم کے سامنے اپنے اس انکار کے سلسلہ میں کوئی دلیل و حجت نہیں رکھ سکتے ہیں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ نماز دین کا ستون ہے اور امام علی علیہ السلام اس کی نیباد ہیں بیان کیا : امام علی علیہ السلام ایک انسان نہیں ہیں بلکہ انسانیت کی جڑ ہیں اور مومن شخص ان کی ولایت قبول کرنے کے بعد ہی ایمان کے میدان میں قدم رکھتا ہے ۔

آیت ‌الله صدیقی اس اشارہ کے ساتھ کہ امام علی علیہ السلام تمام مومنین کے امیر ہیں بیان کیا : مومنین ایسے امیر کے ہونے کے بعد کبھی بھی ناکامی کا مزہ نہیں چکھتے کیوں کہ ان کے قلوب ایمان و صداقت سے سرشار ہیں ۔

مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ غدیر حادثہ نہیں ہے بلکہ امیر المومنین علی علیہ السلام کے لئے ایک خصوصی واقعہ ہے بیان کیا : دوزخ امام علی علیہ السلام کے محبیین کی جگہ نہیں ہے ؛ خداوند عالم نے ولایت کی نعمت سے عظیم اور بڑی نعمت انسانوں کے لئے عطا نہیں کی ہے اسی وجہ سے غدیر کو عید اللہ الاکبر کہا جاتا ہے ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ غدیر انسانی اقدار کے تحفظ کا مرکز ہے بیان کیا : روز غدیر کے اعمال میں شائستہ عمل کھانا کھلانا ہے کہ مومنوں کو اسے فراموش نہیں کرنا چاہیئے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬