07 August 2020 - 14:17
News ID: 443393
فونت
آیت الله نوری همدانی:
مراجع تقلید عظام میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے صحت کے اصولوں کی مراعات کیساتھ محرم کی مجالس منعقد کئے جانے کی تاکید کی اور کہا: سوشل ڈیسٹینسینگ کی مراعات، جراثیم کش اشیاء کے استعمال اور ماسک پہن کر عزاداری کرانا ممکن ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عظام میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین قمی سے ملاقات میں اس مرکز کی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا: قدرتی آفتوں جیسے زلزلہ اور سیلاب کے وقت لوگوں کے شانہ بشانہ، طلاب کے کھڑے ہونے اور ان کی امداد نے معاشرہ پر کافی مثبت اثر چھوڑا، نیز موجود وبا کورونا وائرس میں ڈاکٹرس اور نرسز کی مدد کے لئے ہاسپیٹل میں اور غسل کفن کے لئے غسّال خانہ میں طلاب کی موجودگی قابل تحسین ہے کہ جو یقینا معاشرہ پر اثرگذار ہے۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کیا: توقع یہی ہے کہ علماء ، لوگوں کی مشکلات میں ان کے شانہ بہ شانہ رہیں ۔

انہوں ںے ریڈیو ٹی وی کے بعض پروگراموں پر تنقید کرتے ہوئے قومی میڈیا سے دینی معارف کو صحیح طور پر پیش کئے جانے کی درخواست کی اور کہا: دینی باتیں ، دینی باتوں کے ماہرین کے ذریعہ لوگوں تک پہنچائی جائیں۔

اس مرجع تقلید نے ایام غدیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ میڈیا کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ اس دن کی اہمیت بیان کئے جانے کی تاکید کی۔

صحت کے اصولوں کی مراعات کیساتھ محرم کی مجالس منعقد کریں

حضرت آیت الله نوری همدانی نے ماہ محرم کی مجالس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عزاداری سیدالشهداء کو اہم جانا اور کہا: جیسا کہ امام خمینی(رہ) نے فرمایا کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ تمام کا تمام محرم و صفر کی وجہ سے ہے، اس حوالے سے محرم کی مجالس کو دیندار کورونا اسٹاف کی نصیحتوں اور رہنمائیوں کے تحت انجام دیں ۔

انہوں نے تاکید کی: صحت کے اصولوں کی مراعات جیسے سوشل ڈیسٹینسینگ کی مراعات، ماسک پہن کر اور جراثیم کش چیزوں کے استعمال کے ذریعہ عزاداری برپا کی جائے ، دیندار طبقہ اپنی سلامتی کا خود خیال کریں اور دیگر افراد ہلیٹھ منسٹری کی رہنمائیوں کی پابندی کریں، البتہ عزاداری اور مجالس کے لئے سوشل میڈیا سے استفادہ کریں کہ یقینا اثر انداز ہوگا ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے آخر میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین قمی کا اس ادارہ کی مفید و موثر سرگرمیوں کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ۔

واضح رہے کہ ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین قمی نے اس ملاقات کی ابتداء میں اس ادارہ کی مختصر رپورٹ پیش کی۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬