11 August 2020 - 01:02
News ID: 443420
فونت
محرم الحرام کے جلوسوں کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی بجائے ڈرون کیمروں سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے وزیراعلی پنجاب کو آئی جی پنجاب نے سیف سٹی میٹنگ میں آگاہ کر دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال محرم الحرام میں روٹس، جلوسوں اور مجالس کی موثر فضائی نگرانی کیلئے ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام اضلاع سے بڑے جلوسوں اور اہم مجالس کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے جلوسوں کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی بجائے ڈرون کیمروں سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے وزیراعلی پنجاب کو آئی جی پنجاب نے سیف سٹی میٹنگ میں آگاہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے آپریشنز برانچ نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے بڑے جلوسوں اور مجالس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ڈرون کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ بہتر طریقے سے کی جا سکتی ہے۔ شہر کے کنٹرول روم کیساتھ ڈرون کیمروں کو منسلک کیا جائے گا تاکہ بہتر طریقے سے مشکوک افراد پر نظر رکھی جا سکے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے پاس جدید ترین ڈرون کیمرے موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد ڈرون کیمروں کا استعمال ہوگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬