11 August 2020 - 18:36
News ID: 443430
فونت
آیت الله صدیقی:
آیت الله صدیقی نے اس بیان کے ساتھ کہ طالب علموں کو چاہیئے کہ خلوص کے ساتھ امیر المومنین علی علیہ السلام کے راہ پر قدم بڑھائیں بیان کیا : اگر طالب علم دریای بیکران امام علی سے متصل ہو جائیں تو ان کا تمام وجود نور اور ہاتھ و زبان حضرت کے ہو جائے نگے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی آیت ‌الله کاظم صدیقی نے اس مدرسہ میں منعقدہ درس اخلاق میں بیان کیا : آئمہ اطہار علیہم السلام بہ حق خلیفہ الہی ہیں ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام الہی اسماء و صفات کے مظہر ہیں بیان کیا : انہوں نے تمام انسانوں پر خصوصی عنایت رکھی ہے اور کسی کو حق نہیں ہے کہ آئمه اطهار (ع) کی بارگاہ سے نا امید ہو ۔

آیت ‌الله صدیقی نے اس تاکید کے ساتھ کہ طالب علموں کو چاہیئے کہ جامعہ کبیرہ کے قرائت کا سلسلہ ہمیشہ جاری رکھیں بیان کیا : جامعہ کبیرہ امام عصر(عج) سے متصل ہونے کے لئے کلید ہے ؛ بہت سارے عالم دین و مومنین نے جو حضرت کی خدمت میں حاضر ہونے کا شرف حاصل کیا ہے وہ اسی جامعہ کبیرہ کے ذریعہ سے تھا ۔

مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام قرآن ناطق ہیں بیان کیا : دعا ، وحی اور قرآن صامت کی برکت ہے کہ جو حضرات معصومین علیہم السلام کی زبان پر جاری ہوا ہے تا کہ انسان اس کے ذریعہ خداوند عالم سے تقرب حاصل کرے ۔

انہوں نے وضاحت کی : طالب علموں کو توجہ رکھنی چاہیئے کہ جب جامعہ کبیرہ کی قرائت کر رہے ہوں تو ذہن میں ہونا چاہیئے کہ اس دعا کے تمام جملات اہل بیت علیہم السلام کے ہیں اور الہی حکم کے سبب پڑھنے کی توفیق حاصل ہوئی ہے ۔

آیت ‌الله صدیقی نے اس بیان کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام کی رضایت انسان کی نجات کی ضمانت ہے بیان کیا : نجات کی ابتداء امام علی علیہ السلام ہیں ، اگر غلطی کرنے والا ندامت و پشمیانی کے ساتھ حضرت سے متوسل ہوں تو غیر ممکن ہے کہ اس پر امام علی علیہ السلام کی عنایت نہ ہو پائے ۔

مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے سب سے عظیم عبادت اسلامی نظام کی دفاع جانا ہے اور تاکید کی : امیرمومنان علی (ع) ان میں سر فہرست ہیں اسی بنا پر انسان ان کا دفاع کرنے سے طہارت و پاکیزگی حاصل کرتا ہے اور الہی بارگاہ کا مقرب ہوتا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ طالب علموں کو چاہیئے کہ خلوص کے ساتھ امیر المومنین علی علیہ السلام کے راہ پر قدم بڑھائیں بیان کیا : اگر طالب علم دریای بیکران امام علی سے متصل ہو جائیں تو ان کا تمام وجود نور اور ہاتھ و زبان حضرت کے ہو جائے نگے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬