14 August 2020 - 12:22
News ID: 443452
فونت
امریکی فوجی دہشتگردوں اور ان سے وابستہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے دیر الزور علاقے کے تمام قبائل کا واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے بعض حصوں پر قابض امریکی فوجی دہشتگردوں اور ان سے وابستہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے دیر الزور علاقے کے تمام قبائل کا واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شام کے شہر الشحیل کے پچیس ہزار شہریوں اور اس کے اطراف کے دیہاتیوں کے لئے پینے کا پانی فراہم کرنے والے واٹراسٹیشن کو پوری طرح تباہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے کے عوام نے اس سے قبل امریکی فوجیوں اور ان سے وابستہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے دہشت گردوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شام سے باہر نکل جائیں جس کے بعد امریکی دہشت گرد فوج ان کا واٹر اسٹیشن تباہ کیا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬