16 August 2020 - 16:33
News ID: 443468
فونت
حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدہ پر شدید تنقید کی اور کہا: یہ معاہدہ خطے کا امن و آمان اور ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق،  کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدہ پر عکس العمل پیش کرتے ہوئے کہا: امارات اسرائیل معاہدہ مظلوم فلسطینی عوام کے خون کا سودا ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ یہ معاھدہ وائٹ ہاؤس سے کیا گیا ہے جہان سے ھمیشہ انسانی قتل غارت اور بے گناہ عوام کے خون کے ساتھ سیاست کی جاتی ہے کہا: حکومت امارات کے اس معاہدے کی وجہ عالم اسلام میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین وحیدی نے امارات کے عمل کو مسلم ممالک کے ساتھ کھلم کھلا غداری بتایا اور کہا: درحال حاضر مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کی ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے لہذا اس ظالم سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے بجائے اسے اس کے عمل کی سزا دینی چاہئے۔

انہوں نے آخر میں درخواست کی کہ تمام ملت اسلامیہ کو اس معاہدے کے بھر پور مذمت کرنی چاہئے اور یو اے ای کے ساتھ احتجاجا روابط منقطع کردینا چاہئے۔ /۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬