18 August 2020 - 12:19
News ID: 443480
فونت
محمد باقر قالیباف :
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اسلامی ممالک کی اسمبلیوں کو متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کی گہری سازش کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسلامی ممالک کے پارلیمانی سربراہان کے نام ایک خط میں مطالبہ کیاہے کہ اسلامی ممالک کی اسمبلیوں کو متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کی گہری سازش کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ایرانی اسپیکر نے امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں اسلامی ممالک ، اسلامی تعاون تنظيم اور اسلامی پارلیمانی یونین کی کوششوں کو کمزور بنانے کی سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کا پختہ عزم ، جد وجہد اور اسلامی مزاحمت ، سرزمین فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔

محمد باقر قالیباف نے اپنے پیغام میں فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز کرنے کے ہر اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی اسمبلیوں کے سربراہان اوراراکین کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے گھناؤنے معاہدے کی بھر پور مخالفت اور اسے ناکام بنانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے متحدہ عرب امارات کے مجرمانہ اقدام کو اسلام ، مسلمانوں اور فلسطینی عوام کے خلاف تاریخی غداری اور خیانت قراردیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا منافقانہ چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے عرب اقوام اور دنیا بھر کے ممسلمان متحدہ عرب امارات کو کبھی معاف نہیں کریں گے امارات نے اس مجرمانہ اور ظالمانہ اقدام کے ذریعہ اقاراتی مسلمانوں کے جذبات کو بھی مجروح کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین ظالم و مظلوم اور حق و باطل کی پہچان کا اصلی معیار ہے اور ہم فلسطین کے مظلوم عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬