حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا اسٹریلیا کے امام جمعہ نے ماہ محرم الحرام نزدیک ہونے اور شر پسند گروہوں کی جانب سے پاکستان کی فضا خراب کئے جانے پر اپنے پیغام میں کہا: محرم میں مذھبی منافرت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا اسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے استقبال محرم کے آن لائن اجلاس میں تقریر کے دوران ماہ محرم الحرام نزدیک ہونے اور شر پسند گروہوں کی جانب سے پاکستان کی فضا خراب کئے جانے پر اپنے پیغام میں کہا: محرم میں مذھبی منافرت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ کچھ شر پسند اور تکفیری فکر رکھنے والے عناصر پھر سر اٹھا رہے ھیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فورسز فوری طور پر سرچ آپریشن کرے کہا: محرم الحرام میں امن امان قائم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام حسین علیہ السلام مجالس اور جلوس عزاء کسی مکتب کے خلاف برپا نہیں کیے جاتے بلکہ یہ دین مبین الہی کی بقاء کے لیے کربلا میں سید الشھداء کی قربانیوں کا ایک تسلسل ہے جو کہ دور حاضر کے لیے جزبہ ایمانی رکھنے والے با شعور عوام کے لیے بہت بڑا پیغام ہے جس کو سمجھنے کے لیے ہر ذی شعور پر لازم ہے کہا:
اگر درس کربلا سمجھ آ گیا تو عالم اسلام میں تمام اختلاف ختم ہو جائیں گے ۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومتی وسائل کو برو کار لاتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو فل فور حکومت گرفتار کرے کیوں کہ ملک میں کوئی شیعہ سنی کا جھگڑا اور اختلاف نہیں ہے کہا: ہر مکتب فکر ان ایام میں اپنے عقیدے کے مطابق محسن انسانیت امام حسین(ع) کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جو عالم بشریت کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے