21 August 2020 - 11:44
News ID: 443515
فونت
آج پہلی محرم ہے اس لئے آج سے پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت (ع) کی کربلا کے میدان میں دین اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظیم قربانی کی یاد منائی جا رہی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام سن ۱۴۴۲ ہجری قمری کا چاند پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت (ع) کی کربلا کے میدان میں دین اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظیم قربانی کی یاد لیکر نمودار ہوگیا ہے۔

نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے کی کربلا کے میدان میں عظیم قربانی کی یاد اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پورے عالم اسلام میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے جس میں لوگ بلا تفریق مذہب و ملت شرکت کرتے ہیں ۔

اس سال کا محرم گذشتہ برسوں کی نسبت متفاوت ہے ۔ اس سال محرم الحرام میں طبی پروٹوکول کی رعایت عزاداروں کے لئے ضروری ہے ۔ ایران میں طبی پروٹوکول کے ساتھ مجالس عزا کا انعقاد گذشتہ شب سے شروع ہوگيا ہے۔

کھلی جگہوں اور سڑکوں پر مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ٹی وی چینلوں اور ریڈیو پر بھی فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام کو بیان کیا جارہا ہے۔ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد اور امامبارگاہوں کو سیاہ پش کردیا گیا ہے ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔

ایران کی فضاؤں میں لبیک یا رسول اللہ (ص)، لبیک یاحسین (ع) اور لیبیک یا ابو الفضل العباس(ع) کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان میں بھی محرم الحرام سن ۱۴۴۲ ہجری قمری کا چاند نظر آگیا ہے۔ پاکستان اور ہندوستان میں بھی طبی پروٹوکول کے ہمراہ سید الشہداء کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔

محرم الحرام میں اسلامی جمہوریہ ایران ، عراق ، پاکستان ، ہندوستان ، یورپ، امریکہ ، سعودی عرب، خلیجی ممالک ، شام ، اردن ، ترکی اور دیگر ممالک میں مؤمنین مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ عزاداری میں حصہ لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ معاویہ کے بیٹے یزيد ملعون نے سن ۶۱ ہجری میں پیغمبر اسلام (ص)کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کو ان کے اہلبیت (ع) اور اصحاب کے ہمراہ تین دن کا بھوکا اور پیاسا شہید کردیا تھا مسلمان اس واقعہ کی یاد ہر سال مناتے ہیں اور عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس عزا میں شرکت کرتے ہیں اور نواسہ رسول (ص) کے غم میں اشک غم بہاتے ہیں اور پیغمبر اسلام (ع) کو ان کے نواسہ کی شہادت اور اہلبیت (ع) کے غم میں پر پرسہ دیتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬