21 August 2020 - 23:11
News ID: 443516
فونت
عراق کے استقامتی گروہوں نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کی تاکید کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے استقامتی گروہوں نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ فوجی کشیدگی کے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔

عراق کے استقامتی گروہوں نے کہا ہے کہ ہمیں توقع تھی کہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے جو وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار اعلی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ملت عراق کے غیرت دار نمائندہ ہوں گے نہ یہ کہ امریکی صدر ٹرمپ انہیں ڈکٹیٹ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الکاظمی واشنگٹن سے جو جو منصوبے لائیں گے ان میں بعض تشہیراتی اور دھوکا دینے کے لئے ہوں گے اور بعض لوٹ کھسوٹ، سامراجیت اور عراق کی توانائیوں پر امریکہ کا رعب قائم کرنے کے لئے ہوں گے۔

عراق کے استقامتی گروہوں نے کہا کہ اگر عراق سے امریکیوں کے پوری طرح باہر نکلنے پر اتفاق نہ ہوا تو استقامتی گروہوں کو قانونی اور شرعی طور پر  یہ حق ہوگا کہ وہ تدریجی استقامت اور سیاسی مذاکرات کے مرحلے سے باہر نکل کر تمام امریکی مفادات پر حملے کے مرحلے میں داخل ہو جائیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬