26 August 2020 - 11:18
News ID: 443561
فونت
فلسطینی صدر محمود عباس نے رام اللہ میں امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے رام اللہ میں امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

امارات کے ایک اعلی اہلکار نے صہیونی اخـبار اسرائيل الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے رام اللہ میں امریکی وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی وزير خارجہ ناپسندیدہ شخصیت ہے۔

امارات کے اعلی اہلکار کے مطابق فلسطینی حکام کو علاقائي امن اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت بھیج دی گئی ہے۔

اس اجلاس میں بعض عرب ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

اس نے کہا کہ اسی سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی فلسطینی صدر سے ملاقات کا پروگرام بھی تھا جسے فلسطینی صدر محمود عباس نے رد کردیا ہے۔

فلسطینی صدر نے امن اجلاس میں بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔

ادھر مصر، اردن اور سعودی عرب نے بھی اس اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں دعوت کا جواب نہیں دیا ہے یہ اجلاس امریکہ، اسرائیل اور امارات کے تعاون سے منعقد کیا جارہا تھا۔۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬