30 August 2020 - 11:55
News ID: 443593
فونت
عمران خان :
پاکستان کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی شہادت کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کر رہے ہیں، یہ اسلام کے ابدی پیغام اور جذبۂ قربانی کی لازوال روایت کی آبیاری کا سرچشمہ ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے دس محرم الحرام کو کربلا کے شہیدوں کی عظيم الشان قربانی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کربلا کا دردناک واقعہ ، اسلام کے ابدی پیغام ، ایمان، یقین اور صداقت کو جلا بخشتا ہے کربلا حق و باطل کی پہچان کا اصلی معیار ہے۔

یومِ عاشور کےموقع پر وزیر اعظم عمران خان نے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آج حرمت والے مہینے محرم الحرام کی 10 تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی شہادت کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کر رہے ہیں، یہ اسلام کے ابدی پیغام اور جذبۂ قربانی کی لازوال روایت کی آبیاری کا سرچشمہ ہے۔ کربلا حق و باطل کی پہچان کا اصلی معیار ہے اور کربلا اس دور کی یزیدی طاقتوں کے خلاف اسلام کا اصلی سرمایہ اور حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬