04 September 2020 - 18:43
News ID: 443635
فونت
شیخ الازهر نے رسول اکرم (ص) کی توہین کا نفرت کی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اظھار رائے کی آزاد نہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیخ الازھر «احمد طیب» نے فرانس کے صدر کی جانب سے «چارلی ہیبڈو» میگزین میں توہین رسالت کی حمایت پر رد عمل میں کہا کہ رسول اکرم (ص) کی توہین اور حضرت محمد (ص) کا خاکہ بنانا اظھار رائے کی آزادی نہیں بلکہ نفرت اور تشدد کی جانب دعوت ہے. 

شیخ الازهر نے ٹوئٹ کیا ہے: رسول گرامی اسلام کی توہین تمام تر یورپی اور انسانی اقدار کا جنازہ نکالنا ہے.

انکا کہنا تھا: اس اقدام کو آزادی بیان قرار دینا دردناک ہے اور اس کا مطلب آزادی و جنایت میں فرق کو ختم کرنا ہے۔

فرنچ میگزین «چارلی ہیبڈو» نے ایک بار پھر رسول اکرم (ص) کا خاکہ بنایا ہے جس سے مسلمانوں میں نفرت کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔

فرنچ صدر میکرون نے نہ صرف اس کی مذمت نہیں کی بلکہ کہا کہ انکے ملک میں اظھار رائے کی آزادی موجود ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬