05 September 2020 - 14:06
News ID: 443646
فونت
سرزمین ھندوستان کی عظیم دینی درسگاہ کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی نے حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن نجفی نے حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن نجفی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ھندوستان کی عظیم دینی درسگاہ کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی نے حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن نجفی سانگلی کے مہاراشٹر حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن نجفی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

اس پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم


انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ عالم باعمل، مبلغ مکتب اہلبیت اطہار علیھم السلام حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا شیخ حسن نجفی طاب ثراہ نے ایام عزائے حسینی میں مختصر علالت کے بعد رحلت فرمائی۔

مولانا مرحوم کرگل کشمیر کے ایک دیندار گھرانے میں پیدا ہوئے، آپ، ابتدائی تعلیم کے بعد اعلی دینی تعلیم کے لئے حوزہ علمیہ نجف اشرف تشریف لے گئے، مرحوم علامہ جوادی طاب ثراہ کے ہم عصروں میں تھے۔

آپ نے سانگلی مہاراشٹر میں زندگی کا بڑا حصہ خاموش تبلیغ دین میں گذارا، میری تقریبا ہر سال دوران سفر تبلیغ ملاقات ہوتی تھی۔

اپ منکسر مزاج ، حق گو، حق پسند اور انتہائی شیریں اخلاق کے حامل تھے ۔ اب ایسے افراد نہ جانے کیوں کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔

پروردگار کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں ان علماء سے محروم نہ کرے جنکے پاس سے اخلاق اہلبیت علیہم السلام کی خوشبو آتی ہے اور جن کا وجود خود مبلغ دین رہتا ہے زبان سے تبلیغ کریں چاہے نہ کریں۔

بارگاہ معبود میں دعا ہے کہ رحمٰن و رحیم پروردگار رحمت و مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان اور وابستگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔ آمین

پسماندگان، وابستگان خصوصا َ اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت عرض ہے۔

والسلام
سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬