07 September 2020 - 09:19
News ID: 443657
فونت
صائب عریقات :
تنظیم آزادئ فلسطین پی ایل او کی ايگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ رام اللہ ان تمام ملکوں سے اپنے تعلقات ختم کر دے گا جو اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کریں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تنظیم آزادئ فلسطین پی ایل او کی ايگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ رام اللہ ان تمام ملکوں سے اپنے تعلقات ختم کر دے گا جو اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کریں گے۔

صائب عریقات نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی جانب سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنا، عالمی قوانین کے خلاف ہے اور فلسطینی انتظامیہ اسے روکنے کے لیے بہت زیادہ کوششیں کرے گي۔

انھوں نے سوال کیا کہ عرب اور اسلامی ممالک کہاں ہیں؟ جو لوگ فلسطین کے سلسلے میں تشویش رکھتے ہیں، وہ بتائيں کہ کیا یہ ایک سوال نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ صربیا نے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ کوسوو نے صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفافق کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 478 کی رو سے بیت المقدس میں سفارتی مراکز قائم کرنا یا منتقل کرنا غیر قانونی ہے اور یہ قرارداد اس فلسطینی شہر کی موجودہ صورتحال میں کسی بھی قسم کی تبدیلی پر پابندی عائد کرتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬