07 September 2020 - 14:00
News ID: 443660
فونت
سعید خطیب زادہ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی گروہوں کے حالیہ اجلاس کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی گروپوں کا اجلاس اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں ان کی ذہانت اور بیداری کا مظہر ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے فلسطینی گروہوں کے حالیہ اجلاس کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی گروپوں کا اجلاس اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں ان کی ذہانت اور بیداری کا مظہر ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی گروپوں کا باہمی اتحاد اور مزاحمت ، اسرائیل کے جنگي جرائم اوراس کے بہیمانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے نیز فلسطینی سرزمین کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ امارات، سعودی عرب ، بحرین اور دیگر عرب ممالک کی خیانت کے باوجود فلسطینی عوام اپنے حقوق سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ دنیا کی حریت پسند اور آزاد قومیں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور ایران بھی فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬