08 September 2020 - 13:50
News ID: 443671
فونت
کچھ دیر پہلے؛
حوزہ علمیہ انوار العلوم الہ آباد ھندوستان کے استاد حجت الاسلام و المسلمین عالی جناب مولانا سید رضا حیدر رضوی صاحب کا کچھ دیر پہلے الہ آباد نازرتھ اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ انوار العلوم الہ آباد ھندوستان کے استاد حجت الاسلام و المسلمین عالی جناب مولانا سید رضا حیدر رضوی صاحب کا 60 سال کی عمر میں کچھ دیر پہلے الہ آباد نازرتھ اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔

حجت الاسلام و المسلمین سید رضا حیدر رضوی نے اپنی ابتدائی دینی تعلیم مدرسہ ناظمیہ شھر لکھنو میں حاصل کی اور اس کے بعد اعلی حوزوی تعلیم کے لئے قم تشریف لے گئے جہاں انہوں وجدانی فخر جیسے نامور استاذہ کے سامنے زانوئے ادب تہ کئے اور پھر درس خارج کے بعد ھندوستان لوٹ گئے۔

آپ تدریسی صلاحیت کے ماھر تھے، آپ نے حوزہ علمیہ انوار العلوم الہ آباد کے مسند تدریس سے ایک عرصہ تک طلاب کی علمی تربیت کی ، اپ کے شاگرد حوزہ علمیہ قم ، نجف شرف اور دنیا کے مختلف گوشہ میں تعلیم یا تبیلغ دین اسلام میں مصروف ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین سید شمیم آلہ ابادی نے اپنے تعزیت نامہ میں اس سانحہ پر دکھ کا اظھار کرتے ہوئے حوزہ علمیہ انوار العلوم الہ آباد کے اساتذہ ، طلاب ، مرحوم کے خانودہ اور دیگر پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

اس تسلیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

باسمہ تعالی

انا لله و انا الیه راجعون

اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لا یسدھا شئ

حجت الاسلام و المسلمین سید رضا حیدر رضوی کے انتقال خبر سن کر بہت دکھ ہوا، پروردگار عالم اہلبیت علیھم السلام کے صدقہ میں مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار معصومین علیہم السلام میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان و لواحقین کو صبر جمیل و اجرجزیل مرحمت فرمائے۔ آمین یارب العالمین

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬