04 September 2012 - 18:36
News ID: 4522
فونت
رسا نيوزايجنسي – حوزہ علميہ قم کے نامور استاد نے گناہوں کے برے اثرات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حرام لقمے خون کو ا?لودہ کرديتے ہيں، حرام ميں ا?غشتہ خون، حرام فکر کے پيدا ہونے کا سبب ہے اور حرام فکر حرام کام کا باعث ہے ?
سيد جلال رضوي مهر

حوزہ علميہ قم کے نامور استاد حجت ‌الاسلام سيد جلال رضوي مهر نے انسانوں کي زندگي ميں گناہ کے برے اثرات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے کہا: ا?لودہ مکانات ميں حاضري گناہ کے بنيادي اسباب ہيں، اج کے معاشرے ميں بعض مقامات اور بعض ماحول ميں حاضر ہونا گناہوں کا سبب ہے ، لھذا افراد اس طرح کے مقامات ميں حاضر ہونے سے پرھيز کريں ?

انہوں نے مزيد کہا : ملکوتي مقامات؛ جيسے مسجدوں، امام بارگاہوں اورديگر مذھبي مقامات ميں حاضر ہونا اور علماء کي باتيں سننا ايمان کي تقويت کا سبب ہے ?

حوزہ علميہ قم کے استاد نے بعض گھرانوں کے کام کاج نہ کرنے پر بے توجہي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حرام سے ا?غشتہ خون، حرام فکر کے پيدا ہونے کا سبب ہے اور حرام فکر حرام کام کا باعث ہے ، تمام يہ باتيں بعض والدين کے حرام لقمہ سے بے توجہي کي بناء پر ہے ?

انہوں نے مزيد کہا: ايت «أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْکُلُوا أَمْوَالَکُم بَيْنَکُم بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَن تَکُونَ تِجَارَةً عَن تَرَاضٍ مِّنکُمْ وَلَا تَقْتُلُوا أَنفُسَکُمْ ؛ اي ايمان والوں، ايک دوسروں کا مال نہ کھاو مگر يہ کہ معاملہ اور تجارت کے ذريعہ حاصل ہوا ہو، اور اپنے نفسوں کا قتل نہ کرو کيوں کہ خداوند متعال ھميشہ تمھارے اوپر مہربان ہے » اسي معاملہ کي جانب اشارہ کرتا ہے ?

حجت ‌الاسلام رضوي ‌مهر نے ياد دہاني کي : گھرانے اور احباب ايک دوسرے کو نصيحت کرتے ہوئے ايک دوسرے کو اتش جھنم سے دور کرنے کي کوشش کريں ?

حوزہ علميہ قم کے اسکالر نے اثار گناہ کے جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: گناہ زھريلے سانپ کے مانند انسانوں کي زندگي مسموم کرديتا ہے ، گناہ گار خدا کے غضب ، قران کي ناراضگي ، اھلبيت سے فاصلہ اور نماز سے دوري کا باعث ہے ?

اپ نے اخر ميں امام زمانہ کيلئے ختم قران کو روح کي طھارت کا سبب جانا اورکہا: آيت الله بهجت کہا کرتے تھے « صبح‌ و شام کہا کرو خدايا ھميں اپنے مضبوط قلعہ ميں قرار دے اور 11 مرتبہ «قل هوالله» پڑھا کرو » ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬