06 September 2012 - 17:26
News ID: 4530
فونت
جے ايس او پاکستان :
رسا نيوزايجنسي: جے ايس او پاکستان کراچي ڈويژن کے چيف آرگنائزر ذيشان کاظمي نے سيرتِ امام جعفرصادق کو آج بهي عالم انسانيت کيلئے مشعل راہ جانا ?
جے ايس او پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شھادت امام جعفر صادق عليہ السلام کي مناسبت سے جے ايس او پاکستان نے ايک عظيم اجتماع کا انعقاد کيا ?

ذيشان کاظمي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام عالم اسلام کي وہ عظيم ہستي ہيں جن کے بارے اہلِ سنت کے بڑے بڑے مفکرين نے بهي اظھار نظر فرمايا ہے کہا: آپ نے زندگي کے ہر شعبے سے متعلق گرانقدر علمي اور عملي رہنمائي فراہم کي ہے اورآپ نے اسلام کي ترويج اور نشر و اشاعت اور اس کي حفاظت ميں بڑھ چڑھ کر حصہ ليا ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ حضرت امام جعفر صادق خانواد? رسالت کے چشم و چراغ اور آئمہ اثنا عشر ميں سے چھٹے امام ہيں کہا: سيرتِ امام جعفرصادق(ع) آج بهي عالم انسانيت کے لئے مشعل راہ ہے اگر حکمرانوں کو دنيا سے افلاس و غربت، لوٹ مار، کرپشن، دہشت گردي اور ديگر تمام مسائل کا حل چاہئے تو وہ آئمہ علہيم السلام کے طرز حکومت کا مطالعہ کريں تا کہ پوري دنيا سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہو سکے?

جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کراچي ڈويژن کے چيف آرگنائزر نے چھٹے امام جعفر صادق کي زندگي پر روشني ڈا لتے ہو ئے کہا : آپ ہميشہ مسلمان جوانوں کو علم حاصل کرنے کي تاکيد فرمائي ?

انہوں نے علم کي اھميت کے سلسلے ميں امام جعفر صادق عليہ السلام کي حديث کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : آپ کا ارشاد گرامي ہے کہ ’’ميں ايک مسلمان جوان کو ان دو حالتوں کے علاوہ کسي اور حالت ميں ديکھنا پسند نہيں کرتا: يا تو وہ عالم ہو يا طالب علم? حضرت نے ايک اور حديث ميں مسلمان جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمايا : ’’ يا عالم بنو، يا طالب علم بنو يا پھر ان دونوں سے محبت رکھو?

ذيشان کاظمي نے علم کے بارے ميں حضرت کے نقط? نظرکي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت نے فرمايا ؛ علم وہ ہي حاصل کرنا چاہئے جو انسان کي دنيوي اور اخروي زندگي ميں خير و سعادت کا باعث بنے ?

انہوں نے مزيد کہا کہ حضر ت نے فرمايا: ‘‘ جس علم کا حاصل کرنا لوگوں پر فرض قرار ديا گيا ہے وہ چار چيزوں کا علم ہے ،ايک يہ کہ تم اپنے رب کو پہچانو، دوسرے يہ کہ تم اپنے اوپر اپنے رب کے احسانات و انعامات کو پہچانو، تيسرے يہ کہ تم اس بات کا علم حاصل کرو کہ تمہارا رب تم سے کيا چاہتا ہے اور چوتھے يہ کہ تمہيں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ کيا چيز تمہيں دين سے خارج کرنے کا سبب ہے ? ’’
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬