08 September 2012 - 20:13
News ID: 4535
فونت
قائد انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے مجلس خبرگان کے اراکين سے ملاقات ميں فرمايا : تہران ميں ناوابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کا انعقاد اسلامي جمہوريہ ايران کے مقابل دشمنوں کي شرمناک سفارتي شکست تھي?
قائد انقلاب اسلامي و مجلس خبرگان کے اراکين

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، قائد انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے مجلس خبرگان (ماہرين کي کونسل) کے سربراہ اور اراکين سے ملاقات ميں خطاب ميں فرمايا: ايران محموعي طور پر اطمينان بخش ترقي کي شاہراہ پر گامزن ہے?

آپ نے تہران ميں منعقدہ ناوابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کو اسلامي نظام کے اقتدار اور شکوہ و عظمت کا مظہر قرار ديا? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ملت ايران کے دشمنوں نے اپني حماقت سے اس اجلاس کو اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف ايک سفارتي جنگ ميں تبديل کر ديا تھا جس کا نتيجہ ان کي شرمناک شکست کے طور پر سامنے آيا?

رہبر انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ يہ کاميابي، شکوہ اور عظمت ايسي نماياں تھي کہ اسلامي نظام کے دشمن اور ان کے ذرائع ابلاغ پسپائي اختيار کرنے پر مجبور ہو گئے اور انہيں خود بھي حقيقت کا اعتراف کرنا پڑا?قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ تہران ميں کاميابي سے منعقد ہونے والا ناوابستہ تحريک کا سربراہي اجلاس اس آمادہ اور ہميشہ تيار فکري نظام کا ايک نمونہ ہے جسے اسلامي جمہوريہ ايران نے دنيا کے سامنے پيش کيا ہے?

قائد انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ تہران ميں منقعدہ ناوابستہ تحريک کا سربراہي اجلاس ديگر عالمي اجلاسوں کي طرح معمولي سطح منعقد ہو سکتا تھا ليکن دنيا کي سياسي صورتحال، نشست کا وقت اور جگہ نيز ملت ايران کے دشمنوں کي حماقت اس اجلاس کے نہايت موثر اور دنيا کي توجہ کا مرکز بننے کا باعث بني?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ پروپـيگنڈوں کے ذريعے يہ کوشش کي گئي کہ اجلاس کے موقع پر ايران دوسروں کا لحاظ کرتے ہوئے خود اپني پاليسيوں کے اعلان سے اجتناب کرے اور صيہوني حکومت کے خلاف اپنے مواقف کا اعلان نہ کرے ليکن ناوابستہ تحريک کا اجلاس اس قدر موثر اور پرشکوہ تھا کہ يہ کوششيں نقش بر آب ثابت ہوئيں?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے تہران اجلاس ميں دنيا کے تقريبا دو تہائي ملکوں کي شرکت اور ايسے مواقف کے اظہار کے موقع کو ، کہ جو ديگر عالمي اجلاسوں ميں بيان نہيں ہوتے ہيں ، تہران اجلاس کي نماياں خصوصيات ميں شمار کيا?

آپ نے فرمايا کہ تہران اجلاس ميں بعص صدور اور نمائندہ وفود نے جس انداز سے اپنے موقف پيش کئے اورخاص طور پر اقوام متحدہ اور سلامتي کونسل کے ڈھانچے پر تنقيد اور دنيا پر حکمفرما آمرانہ عالمي نظام کو جس انداز سے نکتہ چيني کا نشانہ بنايا گيا وہ عام طور پر عالمي اجلاسوں ميں کہيں نہيں دکھائي ديتا?

قائد انقلاب اسلامي نے نيم اجلاس کے انعقاد کے مثبت ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ اس کا ايک اہم نتيجہ يہ بھي رہا کہ پابنديوں کے بارے ميں مچايا جانے والے شور شرابا بھي بے اثر ہوکر رہ گيا اور نيم کے سربراہي اجلاس ميں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت اور نمائندہ وفود نے تہران اور ديگر شہروں ميں لوگوں کي روزمرہ کي زندگي اور ان کے جوش و نشاط کا قريب سے مشاہدہ کيا? جبکہ اجلاس کے موقع پر ملک کے حکام سے مختلف معاہدوں کے بارے ميں اہم مذاکرات ہوئے?

قائد انقلاب اسلامي نے نيم ا جلاس کے بعد عالمي ذرائع ابلاغ ميں مخالفين کے منہ پر ايران کا طمانچہ اور تنہا کرنے والوں کي ايران کے ہاتھوں گوشمالي جيسي شہ سرخيوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ قرآن کا يہ قاعدہ کل ہے کہ جو عمل بھي دشمنوں کو چراغ پا کر دے، عمل صالح اور نيکي ہے چنانچہ اس لحاظ سے تہران ميں ناوابستہ تحريک کا سربراہي اجلاس بھي ايک عمل صالح ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے تاکيد کے ساتھ فرمايا کہ تمام مسائل منجملہ داخلي امور ميں ہميشہ يہ احتياط رکھنا چاہئے کہ کسي مغالطے ميں نہ پڑ جائيں اور غلط تجزيہ نہ کرنے لگيں? آپ نے فرمايا کہ ملک کے حالات کے بارے ميں ميرا تجزيہ يہ ہے کہ ملک مجموعي طور پر اطمينان بخش طريقے سے ترقي کر رہا ہے?

اس ملاقات کے آغاز ميں ماہرين کي کونسل کے سربراہ آيت اللہ مہدوي کني نے کونسل کے بارہويں اجلاس کي بريفنگ دي?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬