08 September 2012 - 20:09
News ID: 4537
فونت
نجف کے امام جمعہ نے مطالبہ کيا؛
رسا نيوزايجنسي - نجف اشرف کے امام جمعہ نے پورے عراق ميں موجود شراب خانے اور کيفے کو گھرانوں کے لئے خطرناک بتاتے ہوئے ان کے في الفور بند کئے جانے مطالبہ کيا ?
حجت الاسلام قبانچي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے ميں جو حسينہ فاطميہ کبري ميں منعقد ہوا تمام نائٹ کلب اور شراب خانوں کے بند کئے جانے کا مطالبہ کيا ?

انہوں نے اس مقامات کے بند کئے جانے کے سلسلے سے حکومت کے فيصلے کي قدرداني کرتے ہوئے کہا: بغداد ميں نائٹ کلب اور شراب خانوں کے بند کئے جانے کے حوالے سے حکومت کا فيصلہ قابل تحسين ہے اور اميد ہے کہ حکومت اس فيصلہ پر ثابت قدم رہے گي ?

حجت الاسلام قبانچي نے مزيد کہا: افسوس بعض سيٹلائٹ چائنلز ازادي کے بہانے اس پروگرام کي مخالفت ميں مصروف ہيں اور ايک نيا فتہ پھيلا نے کي کوشش کررہے ہيں جيسا کہ اس کے پہلے بھي ان چائنلز نے شھر مقدس کاظمين ميں پردے کے لازمي کئے جانے پر اسي رويہ کو اپنايا تھا ?

نجف کے امام جمعہ نے ياد دہاني کي : اباد علاقوں ميں لہو ولعب مراکز کي موجودگي گھرانوں کے لئے عظيم خطرہ شمار کيا جاتا ہے، لھذا يہ مراکز پورے عراق ميں بند کردئے جائيں، ھم عراق کي اسلامي حيثيت کا دفاع کريں، ھمارا تمام حکمرانوں و شھريوں سے مطالبہ ہے کہ سنت امر بالمعروف اور نہي عن المنکر کا احياء کريں اوراس اخلاقي برائي کو جڑ سے اکھاڑ پھنکيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬