22 October 2009 - 14:23
News ID: 454
فونت
رسا نیوز ایجنسی - جرمنی کے شہر بون میں 17 اکتوبر 2009 بروز ہفتہ حضرت علی علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں جلوس برآمد ہوا .
جلوس عزا


رسا نیوز ایجنسی کی عالمی نیوز سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے شہر بون میں 17 اکتوبر 2009 بروز ہفتہ حضرت علی علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں جلوس برآمد ہوا جس میں جرمنی کے مختلف شہروں کے علاوہ پورے یورپ کے ممالک بلخصوص برطانیہ ، اٹلی اور اسپین کی ماتمی انجمنوں نے شرکت فرما کر جلوس کی رونق میں اضافہ کیا اور محمد و آل  محمد کو پرسہ دیا -


اِس جلوس میں تقریباً تین سے چار سو افراد نے شریک تھے جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں .


جلوس کا آغاز تقریباً دو بجے مجلس عزا کے بعد ہُوا - جلوس میں تابوتِ حضرت علی علیہ السلام کے علاوہ علم بھی برآمد ہوئے -


منتظمین نے جلوس میں عزاداری سے متعلق جرمن زبان میں پمفلٹ بانٹے -


جلوس کا اختتام پُر امن طریقے سے شام چھ بجے ہوا جس کے بعد نذر کا بھی انتظام بھی کیا گیا تھا-


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬