10 September 2012 - 23:30
News ID: 4545
فونت
آيت ‌الله نوري همداني:
رسا نيوزايجسني - حضرت فاطمہ زهرا(س) نے فرمايا: ھم نے اپنے والد بزگوار سے سنا کہ قيامت ميں ھماري امت کے علماء اس حال ميں محشور ہوں گے کہ انہيں تحائف دئے جائيں گے، اور يہ تحائف دو چيزوں پر منحصر ہوں گے ايک انہوں نے کتني تعليم حاصل کي ہے اور دوسرے کس قدر لوگوں کي ھدايت ميں وقت صرف کيا ہے ?
آيت ‌الله نوري همداني

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي صوبہ کرمانشاہ سے رپورٹ کے مطابق، حضرت آيت الله حسين نوري همداني نے ا?ج صبح کرمانشاہ کے علماء و افاضل و طلاب سے ثارالله امام بارگاہ ميں ملاقات و گفتگو کي ?

انہوں نے علم دين حاصل کرنے والوں کي نگاہ ميں ڈگري کے بے حيثيت ہونے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ايک يونيورسٹي نے رھبر معظم انقلاب اسلامي کو ڈاکٹريٹ کي ڈگري دينے کا ارادہ کيا تو اپ نے جواب ميں فرمايا کہ ميں خود کو اپنے عالم دين ہونے پر فخر کرتا ہوں، اور يہي ھم طلاب کو اپنے مقام ومنزلت سمجھنے کے لئے کافي ہے ?

اس مرجع تقليد نے مزيد کہا: خلوص نيت، ہمت ، محکم ارادہ اور اس نيت کے ساتھ قدم بڑھا?ئيں کہ انشاء اللہ اپ ميں ھر ايک معاشرہ کے لئے چراغ اور مشعل راہ ثابت ہوگا اور عوام اپ کي نورانيت و برکت سے مستفيد ہوں گے ?

حضرت آيت الله نوري همداني نے تاکيد کي : ھمارے کاندھوں پر سخت ذمہ دارياں ہيں اور ميں يہاں پر دو باتوں کو علماء و طلاب کے لئے بيان کر رہا ہوں؛ ايک عوام کي خدمت اور دوسرے اسلام دشمن عناصر کا مقابلہ ، انبياء الھي بھي ھميشہ عوام کي خدمت کيا کرتے تھے، اور عوام کي پناہ گاہ تھے، ان کے درد وغم ميں شريک تھے، اوران سے محبتيں کيا کرتے تھے، ھم بھي ھر حال ميں لوگوں کے خدمت گزار رہيں، اور ان سے تواضع وانکساري سے مليں ?

حوزہ علميہ قم کے اس نامور استاد نے مزيد بيان کيا: ھماري دوسري ذمہ داري دين کے دشمنوں سے مقابلہ ہے، حضرت موسي عليہ السلام نے فرعون کے مقابل اور حضرت عيسي عليہ السلام نے بني اسرائيل کے مقابل اور مرسل اعظم (ص) نے اپنے زمانہ ميں ابوجہل وابوسفيان وابولہب کا مقابلہ کيا اور ان سے مقابلہ ميں زرہ برابر بھي خاموش نہ رہے ?

حضرت آيت الله نوري همداني نے ياد دہاني کي : حضرت فاطمہ زهرا(س) نے فرمايا: ھم نے اپنے والد بزگوار سے سنا کہ قيامت ميں ھماري امت کے علماء اس حال ميں محشور ہوں گے کہ انہيں تحائف دئے جائيں گے، اور يہ تحائف دو چيزوں پر منحصر ہوں گے ايک انہوں نے کتني تعليم حاصل کي ہے اور دوسرے کس قدر لوگوں کي ھدايت ميں وقت صرف کيا ہے ?

انہوں اسلامي بيداري ميں علماء کي ھدايت اور رھبري کي ضرورت پر تاکيد کرتے ہوئے کہا: اسلامي معاشرے ميں جس تحريک کا اغازہوا وہ دن بہ دن بڑھتي جارہي ہے ، اج يوروپ تک پہونچ چکي ہے اور عنقريب امريکا تک بھي پہونچے گي ، اعتراض کي صدائيں بلند کرنے کرنے والي عوام اور سامراجيت کے پنجے سے نجات کي فرياد دينے والي عوام اپ علماء سے ھدايت کي تقاضہ مند ہے ?

حضرت آيت الله نوري همداني نے بيان کيا : امام خميني (رہ) کے عالمي سامراجيت کے رعب کا پاني اتار ديا اور اج ھم پوري دنيا ميں مستضعفين کي دن بہ دن بڑھتي طاقت کے شاھد ہيں، سامراجيت عالم احتضار ميں ہے اور يہ ظهور حضرت ولي عصر(عج) کا زمينہ ساز ہے ?

اس مرجع تقليد نے اخر ميں کہا: ھماري اپ سبھي سے درخواست ہے کہ سب سے پہلے عبادت اور شب زندہ داري کريں اور جان ليں کہ بغير تہجد ، شب زندہ داري اور خدا سے راز و نياز کے کاميابي ناممکن ہے دوسرے يہ ہے کہ امام عصر(عج) سے رابطہ قائم رکھنا ضروري ہے کيوں کہ تمام نعمتيں اور برکتيں اپ ہي کے وجود سے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬