12 September 2012 - 17:36
News ID: 4553
فونت
آيت الله سبحاني:
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله سبحاني نے چوتھے عالمي قراني مقابلہ ميں ارسال کردہ پيغام ميں تاکيد کي : قران کي نورانيت اور جلوہ گري کسي ايک زمانہ يا کسي ايک امت سے مخصوص نہيں بلکہ قران قيامت تک پيہم انسانوں کے لئے رہنما ہے ?
حضرت آيت الله سبحاني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي شھر تبريز سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت ‌الله‌ جعفر سبحاني نے مسلمان طالب علموں کے چوتھے عالمي قراني مقابلہ ميں ارسال کردہ پيغام ميں اس کتاب خدا کي خصوصيتوں کي جانب اشارہ کيا اور اپ نے قران کو صديوں اور زمانہ کي کتاب بتايا ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے انبياء الھي کے دلائل اور معجزات ميں قران کريم دو خصوصيتوں کا حامل ہے کہا: قران کي نورانيت اور جلوہ گري کسي ايک زمانہ يا کسي يک امت سے مخصوص نہيں ہے بلکہ قران پيہم قيامت تک انسانوں کے لئے رہنما ہے، زمانہ کي تبديلياں اور تہذيبوں کي رنگينياں قران پر اثرانداز نہيں ہوتيں ?

حضرت آيت الله سبحاني نے مزيد کہا: اس حال ميں کہ ديگر انبياء الھي کے معجزات ميں يہ خصوصيت موجود نہيں ، حضرت موسي عليہ السلام کے نو معجزات اور حضرت عيسي عليہ السلام کے معجزات سے فقط ان کے زمانہ کے لوگوں يا ان کے بعد مختصر مدت تک لوگوں نے استفادہ کيا اور اگر قران کريم نے ان معجزات کا تذکرہ نہ کيا ہوتا تو بہت سارے معجزات اب تک انسانوں کے ذھنوں سے مٹ چکے ہوتے ?

انہوں نے مزيد کہا: يہاں پر يہ سوال اٹھتا ہے کہ کيوں تمام انبياء الھي کے معجزات وقتي اور رسول اسلام(ص) کا معجزہ جاودان اور پيہم ہے کہا: اس کا جواب روشن ہے کہ، دلائل کے درميان اس فرق کا منشاء ان کي رسالت ہے ، ديگر انبياء الھي کي رسالت دائمي نہيں تھي لھذا ان کا معجزہ بھي دائمي نہ رہا ?

اس مرجع تقليد نے مزيد کہا: مگر مرسل اعظم(ص) کي رسالت جاوداني ہے اور قيام قيامت تک باقي رہنے والي ہے اسي بناء پر ان کا معجزہ بھي جاودان ہے تاکہ نبوت کي دليل دنيا کي مختلف قوموں تک پہونچ سکے?

حضرت آيت الله سبحاني نے قران کريم کي دوسري صفت ميں قران کے نامحدود ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: چودہ سو برسوں کے گزر جانے کے بعد اج بھي محققين قران کريم کي ايتوں پر تحقيق کر رہے ہيں مگر اج بھي اس ميں تحقيق کے گوشے محفوظ ہيں، گويا قران اس قدر وسيع ہے کہ جتنا بھي اس پر کام ہوتا ہے ھر دن نئے مطالب حاصل ہوتے ہيں ?

حوزہ علميہ قم کے اس نامور استاد نے مزيد کہا: امام صادق عليہ السلام سے ايک مرد نے پوچھا کہ : کيوں قران کريم کي تلاوت سے اس کي تازگي کم نہيں ہوتي، قران ميں پيہم تازگي اور بالندگي موجود ہے ؟ امام عليہ السلام نے جواب ميں کہا: اس کا راز يہ ہے کہ قران کريم محدود نسل اور محدود انسانوں کے لئے نہيں نازل ہوا اور اسي بناء پر قران ھر زمانے ، ھرمکان اور ھرقوم و ملت کي نگاہ ميں قيام قيامت تک پيہم نوراني ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬