15 September 2012 - 18:40
News ID: 4563
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامي :
رسا نيوزايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اپنے بيان ميں امريکا اور صہيونيت کو توہين پيغمبر اسلام کا حقيقي مجرم ٹھہراتے ہوئے اس جرم ميں ملوث افراد کو سزا ديئے جانے کي تاکيد کي ?
رھبر معظم انقلاب

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، اسلام دشمن عناصر کي طرف سے پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کي شان ميں توہين اور گستاخي پر مبني فلم کي اشاعت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے ايراني قوم اور عظيم امت مسلمہ کے نام اپنے پيغام ميں اس توہين آميز اور شرارت انگيز حرکت کے پس پردہ امريکہ، صہيونزم اور ديگر عالمي سامراجي طاقتوں کي معاندانہ پاليسيوں کو قرارديا اوراسلام و قرآن مجيد کے بارے ميں صہيونيوں کے بغض و عداوت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: اگر امريکي سياستمدار اپنے دعوے ميں سچے ہيں تو انھيں اس سنگين جرم ميں ملوث افراد اور ان کي مالي معاونت کرنے والوں کو قرار واقعي سزا ديني چاہيے جنھوں نے امت مسلمہ کے جذبات اوردلوں کو مجروح کيا ہے?

رہبرمعظم انقلاب اسلامي کے پيغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم
قال الله العزيز الحکيم: يُريدونَ لِيُطفِئوا نورَاللهِ بِاَفواهِهِم واللهُ مُتِمُّ نورِه وَلوکَرِهَ الکافِرون

ايران کي عزيز قوم، عظيم ملت اسلاميہ

دشمنان اسلام کے پليد ہاتھ نے پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کي توہين کرکے اپنے بغض اورکينہ کوآنحضور (ص) کي نسبت ايک بار پھر آشکار اور نماياں کرديا ہے اوراپنے جنون آميز اور نفرت انگيز اقدام کے ذريعہ موجودہ دنيا ميں قرآن اور اسلام کے بڑھتے ہوئے نور کے متعلق صہيونيوں کے غيظ وغضب کو ظاہرکياہے?

اس جرم و جنايت کا ارتکاب کرنے والے عوامل کا سب سے بڑااور عظيم گناہ بس يہي ہے کہ انھوں نے کائنات کي سب سے عظيم اور مقدس ہستي کو اپني پست اور معاندانہ پاليسي کا نشانہ بنايا ہے?اس شيطاني اور شرارت انگيز حرکت کے پيچھے صہيونزم، امريکہ اور دوسري عالمي سامراجي طاقتوں کا ہاتھ ہے جو اپنے باطل و خام خيال ميں عالم اسلام ميں جوان نسل کي نگاہوں ميں اسلامي مقدسات کو اپنے بلند مقام سے گرانا اور ان کے ديني جذبات کو محو کرنا چاہتي ہيں ?

اگر وہ اس پليد سلسلے کے گذشتہ حلقوں يعني سلمان رشدي، ڈنمارک کے کارٹونسٹ اورقرآن مجيد کو آگ لگانے والے امريکي پادريوں کي حمايت نہ کرتے اور صہيوني سرمايہ داروں سے وابستہ اداروں ميں اسلام کے خلاف دسيوں فلميں بنانے کي سفارش نہ ديتے تو آج معاملہ اس عظيم اورناقابل بخشش گناہ تک نہ پہنچتا?اس عظيم گناہ و جنايت ميں سب پہلے امريکي اور صہيونزم مجرم ہيں? اگر امريکي سياستمدار اپنے دعوے ميں سچے ہيں تو انھيں اس سنگين جرم ميں ملوث افراد اور ان کي مالي معاونت کرنے والوں کو قرار واقعي سزا ديني چاہيے جنھوں نے امت مسلمہ کے جذبات اوردلوں کو مجروح کيا ہے?

پوري دنيا ميں مسلمان بھائي اور بہنيں بھي جان ليں کہ اسلامي بيداري کے مقابلے ميں دشمن کي يہ بزدلانہ اور ذليلانہ حرکت در حقيقت اسلامي بيداري کي عظمت،اہميت اور اس کي روز افزون رشد و ترقي کامظہر ہے? واللہ غالب علي امرہ

سيد علي خامنہ اي

13 ستمبر2012
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬