17 September 2012 - 15:58
News ID: 4568
فونت
مجلس علماء ہند حيدرا?باد:
رسا نيوزايجنسي - مجلس علماء ہند حيدرا?باد نے رسول خدا کي توہين کے خلاف احتجاجي جلسے کا انعقاد کيا ?
مجلس علماء ہند حيدرا?باد

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، حيدرآباد دکن ميں اسلام مخالف فلم کے خلاف مجلس علماء ہند دکن نے مجلس علماء ہند کے دفتر ميں ايک احتجاجي نشست کا انعقاد کيا ?

حجت الاسلام سيد تقي رضا عابدي مجلس علماء ہند کے اسٹنٹ جنرل سکريٹري نے اس نشست کي صدارت کرتے ہوئے اپنے بيان ميں کہا: ايران کے اسلامي انقلاب کے بعد سے امريکہ اور اسرائيل بوکھلاہٹ کا شکار ہيں جس کي وجہ سے وہ اسلام اور اسلامي مقدسات کي توہين کا ايک مستقل باب کھولے ہوئے ہيں?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ سب سے پہلے امريکيوں نے رسوائے زمانہ، گستاخ رسول(ص) سلمان رشدي سے ايک ‘‘شيطاني کلمات’’ نامي کتاب لکھوائي اور اس کے بعد ڈِنمارک ميں رسول خدا صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے کارٹونس بنائے گئے ، اس کے بعد متعصب پادري نے ٹيري جونس نے قرآن سوزي کا افسوس ناک فعل انجام ديا اور اب رسول خدا(ص) کي شان ميں گستاخي پر مبني فلم بنا کر مسلمانوں کے جزبات کو دوبارہ ٹھيس پہنچانے کي کوشش کي گئي ہے?

مجلس علماء ہند کے اسٹنٹ جنرل سکريٹري نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ھم ايسے ميں پر امن طريقہ پر احتجاج کر تے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہيں کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کے احترام ميں امريکا سے رابطہ توڑ لے ?

قابل ذکر ہے کہ اس جلسہ سے حجت الاسلام سيد حنان رضوي، حجت الاسلام اکبر علي خان اور روزنامہ صدائے حسيني کے چيف ايڈيٹر سيد جعفرحسين نے بھي خطاب کيا?

اخر ميں شرکاء ميں رسول خدا(ص) سے اپني والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے امريکہ مردہ باد اور اسرائيل مردہ باد کے نعرے لگائے ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬