18 September 2012 - 11:51
News ID: 4572
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا ہےکہ امريکہ اور يورپ کے ملکوں کے حکام کو چاہيے کہ وہ خاتم الانبياء صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي نوراني شخصيت کي شان ميں گستاخي کے جنون اميز اقدامات کا سد باب کرکے عملي طور يہ ثابت کريں کہ وہ اس گھناونے جرم ميں شريک نہيں ہيں?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا ہےکہ امريکہ اور يورپ کے ملکوں کے حکام کو چاہيے کہ وہ خاتم الانبياء صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي نوراني شخصيت کي شان ميں گستاخي کے جنون اميز اقدامات کا سد باب کرکے عملي طور يہ ثابت کريں کہ وہ اس گھناونے جرم ميں شريک نہيں ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے آج صبح کيڈٹ يونيورسٹيوں کے افسروں کي ايک تقريب سے خطاب ميں رسول اسلام صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي نوراني شخصيت کي شان ميں گستاخي کے مجرمانہ اقدام کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قوموں نے سامراج اور صيہونيت کي اسلام مخالف پاليسيوں کي شناخت کي بنياد پر اس جرم کا ذمہ دار امريکہ اور يورپ کے بعض ملکوں کو قرار ديا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ايران کي عظيم قوم اور اسلامي بيداري کي آگے بڑھتي ہوئي لہر کے مقابلے ميں دشمنان اسلام کي پسماندگي کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ يہ مسئلہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ امت مسلمہ کے دشمن حاليہ توہين آميز فلم جيسے جنون آميز اقدامات انجام ديں?

قائد انقلاب اسلامي نے توہين آميز فلم کو تاريخ ميں باقي رہنے والا عبرتناک واقعہ قرار ديا اور فرمايا کہ سامراجي حکام ايسے عالم ميں اس واقعے ميں ملوث نہ ہونے کا دعوي کر رہے ہيں کہ جب نہ تو وہ توہين آميز فلم کي مذمت کر رہے ہيں اور نہ ہي اس گھناونے جرم کے سد باب کي اپني ذمہ داريوں پر عمل کرنے کو تيار ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ہم ان عناصر کو اس جرم ميں ملوث قرار دينے پر مصر ہرگز نہيں ہيں تا ہم امريکا اور بعض يورپي ممالک کے سياستدانوں کے طرز عمل نے قوموں کي نظروں ميں انہيں گنہگار ثابت کر ديا ہے چنانچہ انہيں چاہئے کہ صرف زباني طور پر نہيں بلکہ عملي سطح پر اقدام کرکے خود کو اس سنگين جرم سے بري ثابت کريں?

آپ نے فرمايا کہ سامراجي حکومتوں کو اندر اسلام مخالف جذبات موجود رہے ہيں اور انہي جذبات کي وجہ سے وہ اسلام اور اسلامي مقدسات کي توہين کي ممانعت نہيں کر رہي ہيں اور نہ ہي آئندہ اس کي بندش کا ارادہ رکھتي ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے امريکا اور ديگر مغربي ملکوں کے حکام کے اس بے بنياد دعوے کي سخت مذمت کي کہ وہ اسلام کو توہين کے سد باب کو اظہار خيال کي آزادي کے اصول سے متصادم مانتے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے اس سلسلے ميں کئي حقائق کا ذکر کرتے ہوئے اس دعوے کي حقيقت واضح کر دي اور انہي حقائق ميں سے ايک، استکباري اصولوں کي ہر طرح کي خلاف ورزي کا سختي کے ساتھ کي جانے والي ممانعت ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ بہت سے مغربي ملکوں ميں مشکوک واقعے ہولوکاسٹ کے بارے ميں کوئي سوال کرنے کي کسي کو جرئت نہيں ہوتي اور اسي طرح سامراج کي اخلاقيات مخالف پاليسيوں کے خلاف کہ جن ميں ہم جنس پرستي بھي شامل ہوئي ايک لفظ بھي نہيں کہہ سکتا، کيا وجہ ہے کہ ان معاملات ميں اظہار خيال کي آزادي کي کوئي اہميت نہيں رہتي ليکن اسلام اور اس کے مقدسات کي توہين کو آزادي بيان کے جھوٹے دعووں کے زمرے ميں رکھ ديا جاتا ہے؟

قائد انقلاب اسلامي نے امريکہ کو ڈکٹيٹر کا حامي قرار ديا اور مصر کے سابق ڈکٹيٹر حسني مبارک، ايران کے ڈکٹيٹر محمد رضا پہلوي اور علاقے کے موجودہ ڈکٹيٹروں کے حق ميں امريکہ کي بھرپور اور کئي دہائيوں تک جاري رہنے والي حمايتوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ امريکہ اپني اس سياہ کارکردگي کے بعد آخر کس طرح جہوريت اور آزادي کي حمايت کے دعوے کر سکتا ہے?

آپ نے مختلف ملکوں ميں امريکہ کے سياسي اور سماجي مراکز کے سامنے ہونے والے مقامي عوام کے احتجاجي مظاہروں کو امريکہ کي سامراجي اور صيہوني پاليسيوں سے قوموں کي گہري نفرت کي علامت قرار ديا ? آپ نے فرمايا کہ امريکہ کے ہاتھوں قوموں کا دل خون ہے اسي وجہ سے توہين آميز فلم جيسے واقعات پر قوموں کے نفرت و غيظ و غصب کے جذبات برانگيختہ ہو جاتے ہيں? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ بے شک دين اسلام سامراجيوں کي تمام مخالفتوں کے باوجود اسي طرح پھلتاپھولتا رہے گا اور کاميابي امت مسلمہ کے قدم چومے گي?

قائد انقلاب اسلامي نے کيڈٹ يونيورسٹيوں کي تقريب سے اپنے خطاب ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح فورسز ميں نوجوانوں کي شموليت کو ان کے ايک نوراني اور پرافتخار سفر کا آغاز قرار ديا? آپ نے فرمايا کہ جو نوجوان جوش و خروش، عشق و رغبت اور علم و بصيرت کے ساتھ اس ميدان ميں وارد ہوتے ہيں قوم کي جانب سے قدرداني، دنيا ميں سربلندي اور اجر و ثواب الہي ان کا مقدر بنتا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے موجودہ ايران کو ترقي کي عميق رغبت اور پيشرفت و جدت عمل کے بيکراں عشق کے متلاطم سمندر سے تعبير کيا اور فرمايا کہ جيسے جيسے وقت گزر رہا ہے اسلامي جمہوريہ کي تعمير اور اس کے استحکام کي کوششوں کي تاريخي اہميت اور بھي نماياں ہوتي جا رہي ہے اور اس سلسلے ميں مسلح فورسز کي ذمہ دارياں بہت زيادہ ہيں?

آج کي اس تقريب ميں جب قائد انقلاب اسلامي پہنچے تو اسلامي جمہوريہ ايران کا قومي ترانہ بجايا گيا? اس کے بعد آپ نے تقريب کے ميدان ميں موجود شہدا کي يادگار کے قريب جاکر شہيدوں کو خراج عقيدت پيش کيا?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬