19 September 2012 - 18:04
News ID: 4583
فونت
رسا نيوزايجنسي - فيلم توہين رسالت کے خلاف علماء لکھنو نے کل احتجاجي نشست کا انعقاد کيا ?
فيلم توہين رسالت کے خلاف علماء لکھنو کا احتجاج علماء لکھنو کي ميٹنگ فيلم توہين رسالت کے خلاف علماء لکھنو کا احتجاج فيلم توہين رسالت کے خلاف علماء لکھنو کا احتجاج

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، امريکا ميں بني فيلم توہين رسالت کے خلاف لکھنو کے شيعہ و سني علماء نے کل ميزبان ہوٹل لکھنو ميں احتجاج ا?ميز نشست کا انعقاد کيا اور حکومت ہند سے فوراً انٹرنيٹ پرفيلم توہين رسالت پر بينڈ لگائے جانے کا مطالبہ کيا ?

اس ميٹنگ ميں لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام کلب جواد نقوي ، سني عالم دين مولانا فضل الرحمن واعظي، مولانا محمد جابر جوراسي و ديگرعلماء کرام موجود تھے ?

اس کے علاوہ جمعة الوداع ميں بدھا پارک ميں ہونے والے حادثہ کي بھي مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ديانت داري کيساتھ جانچ کرانے اور بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار نہ کرنے کا مطالبہ کيا ?

ميٹنگ ميں بعض علماء کرام کي شرکت نہ کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا : جب پوري اسلامي دنيا ميں مسلمان بيداري کا ثبوت دے رہے ہيں ايسے ميں اس احتجاجي نشست ميں لکھنؤ کے ذمہ دار علمائے کرام کا شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے ?

علماء نے تاکيد کي : اگر حکومت نے جلد ہي اس سلسلہ ميں کوئي مؤثر اقدام نہ کيا تو 22ستمبر 3 بجے دن ميزبان ہوٹل ميں ہونے والے جلسہ ميں اہم اعلان کيا جائے گا اور اعلي پيمانے پر احتجاجي جلوس نکالا جائے گا?

ميٹنگ کے اخر ميں علماء کرام کے ذريعہ تصويب شدہ قراردادوں ميں گوگل اور يوٹيوب سے توھين ا?ميز فيلم ہٹانے، صوبائي و مرکزي حکومت کے ذريعہ مذمتي بيان صادر کئے جانے اور پيٹر جونس کو سخت سے سخت سزا کے مطالبہ پر تاکيد کئي گئي ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬