23 July 2009 - 18:54
News ID: 46
فونت
شیعہ پرسنلا بورڈ کے صدر
رسا نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق - نواسہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدینہ سے کربلا رخصت کی یاد میں 28 رجب 1430 ھ کو شہر لکھنو کے مختلف امام باڑوں میں مجلس و ماتم کا احتمام کیا گیا
مولانا مرزا محمد اطہر صاحب نے کہا دہشت گردوں کا اسلام سے کوءی واسطہ نہیں
رسا نیوز ایجنسی - مولانا مرزا محمد اطہر صاحب نے کہا دہشت گردوں کا اسلام سے کوءی واسطہ نہیں

نواسہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدینہ سے کربلا رخصت کی یاد میں 28 رجب 1430 ھ کو شہر لکھنو کے مختلف امام باڑوں میں مجلس و ماتم کا احتمام کیا گیا ۔

مفتی گنج سے ایک جلوس برآمد ہوا جو کہ عزاخانہ میرن صاحب میں اتمام پزیر ہوا جس میں مجلس کو مولانا مرزا محمد اطہر صاحب صدر شیعہ پرسنلا بورڈ نے خطاب کر تے ہوءے حالات حاضرہ میں دہشت گردی کے واقعات اور چودہ سو برس قبل دہشت گردی کے واقعات کا موازنہ کیا

مولانا موصوف نے کہا نام نہاد مسلمانوں کے دہشت گردانہ کارروائیوں کی وجہ سے دشمن اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مولانا مرزا محمد اطہر صاحب نے کہا اسلام اللہ کا دین ہے اور انسان بھی اللہ کی مخلوق ہیں تو اسلام میں دہشت گردی کی اجازت کیسے ہو سکتی ہے، در اصل اسلام اور انسانیت کا آپس میں رشتہ ہے ۔

مولانا نے فرمایا کہ دہشت گردی تو آج سے چودہ سو برس قبل بھی تھی جس کے آگے امام حسین علیہ السلام نے سر نہیں جھکایا اور جس کے سب سے پہلے شکار حضرت علی علیہ السلام ہوئے جن کو ابن ملجم نے اپنی دہشتگردانہ حرکت سے حالت نماز میں مسجد میں شہید کیا ۔

مولانا نے مجلس میں دہشت گردی کے خلاف تفصل سے گفتگو کی اور دہشت گردوں کا اسلام سے دور دور تک واسطہ نہ ہونے کا ذکر کیا۔

ختم خبر :رسا نیوز ایجنسی
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬