26 September 2012 - 16:12
News ID: 4606
فونت
حجت الاسلام سيد ساجد نقوي:
رسا نيوزايجنسي – قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد نقوي نے گذشتہ شب لبيک يا رسول اللہ (ص) کانفرنس ميں گستاخانہ فيلم کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ?
حجت الاسلام سيد ساجد نقوي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد نقوي نے لبيک يا رسول الله کانفرنس ميں جو گذشتہ شب، علماء وافاضل، طلاب حوزہ علميہ قم اور پاکستاني زائرين کي شرکت ميں مسجد اعظم حرم مطهر حضرت معصومہ (س) قم ميں منعقد ہوئي خطاب کرتے ہوئے کہا: پيغمبر گرامي(ص) کي توہين امت مسلمہ کے لئے ناقابل برداشت ہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اس اھانت ا?ميز فيلم پرعالم اسلام کي طرف سے شديد رد عمل سامنے آنا فطري امر ہے تمام اسلامي ممالک کو خطاب ميں کہا: سب مل کر ناموس رسالت (ص) کو محفوظ کرنے کيلئے اقوام متحدہ اور اسلامي ممالک کي تنظيم( OIC ) کي سطح پر توہين آميز خاکوں اور فيلم کے سلسلے ميں اعلي قانون کے تعين کا مطالبہ کريں -

شيعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراه نے رسول اللہ صل اللہ عليہ و آلہ و سلم کي توہين پر مبني فيلم کے خلاف پاکستان سميت عالمي سطح پر احتجاج کا تذکره کرتے ہوئے پاکستان کي صورتحال بيان کي اور کہا: عالمي سامراجيت اپنے ہتھکنڈوں کے ذريعہ پاکستان ميں فرقہ واريت کو ہوا دينے ميں مصروف ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان ميں شيعھ وسني اختلافات نہيں ہيں بلکہ شيعہ نسل کشي ميں ايک خاص دھشت گرد گروہ مصروف ہے کہا: شيعہ نسل کشي ميں صوبائي اور رياستي حکومتوں کا ہاتھ واضح ہے اور ھم نے متعدد بار انہيں ان دھشتگردوں سے اگاہ بھي کيا مگر حکومت نے ان کے خلاف کاروائي کرنے سے پرھيز کيا ?

حجت الاسلام سيد ساجد نقوي نے پاکستان کے سيکڑوں شيعوں کي شھادت پر اظھار افسوس کرتے ہوئے کہا: جب ھميں شناختي کارڈ ديکھ کر مارا جارہا ہے تو ھم بہت جلد عالمي اور بين الاقوامي سطح پر اپني شناخت کرائيں گے ?

ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے نائب صدر نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ شيعوں نے پاکستان بنايا اور پاکستان کي بنيادوں ميں اپني دولت وثروت لگاکر اسے استحکام عطا کيا ہے کہا: اب شيعہ ہي پاکستان کو موجودہ بحران سے باہر نکاليں گے اور ھم ھرطرح سے خود کو تيار کرنے ميں مصروف ہيں ?

قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس کے اخر ميں قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد نقوي نے حجت الاسلام سيد ظفر حسين نقوي کو اپنا نمائندہ اور دفترقائد ملت جعفريہ پاکستان کا ذمہ دار قرار ديا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬