06 October 2012 - 13:30
News ID: 4634
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ايک ہزار ممتاز اور بہترين صلاحيتوں کے مالک طلبہ اور نوجوانوں سے ملاقات ميں بالياقت نوجوانوں ميں پائي جانے والي اميد و نشاط کي فضا کو قائم رکھنے، نوجوانوں کے درميان علمي و تحقيقي پيشرفت کے راستے کو مزيد ہموار کرنے، قوم کے مستقبل کي بابت ممتاز صلاحيت کے مالک نوجوانوں ميں احساس ذمہ داري بڑھانے اور موجودہ پيشرفت پر قناعت نہ کرنے کي ضرورت پر زور ديا ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي کے خبر رساں سائيٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ايک ہزار ممتاز اور بہترين صلاحيتوں کے مالک طلبہ اور نوجوانوں سے ملاقات ميں بالياقت نوجوانوں ميں پائي جانے والي اميد و نشاط کي فضا کو قائم رکھنے، نوجوانوں کے درميان علمي و تحقيقي پيشرفت کے راستے کو مزيد ہموار کرنے، مغرب کي علمي پيشرفت سے مرعوب ہونے کے بجائے اندروني سطح پر رشد و نمو پر توجہ دينے، قوم کے مستقبل کي بابت ممتاز صلاحيت کے مالک نوجوانوں ميں احساس ذمہ داري بڑھانے اور موجودہ پيشرفت پر قناعت نہ کرنے کي ضرورت پر زور ديا اور اسے ملک کي تيز رفتار علمي ترقي کو جاري رکھنے کا اہم تقاضہ قرار ديا?

آپ نے فرمايا کہ بفضل الہي ملت ايران اپني صاحب استعداد نوجوان افرادي قوت پر تکيہ کرتے ہوئے اور سختيوں کے مقابل استقامت و پائيداري کو جاري رکھتے ہوئے تمام پرخطر راستوں سے گزرتي رہے گي اور سعادت و کامراني کي چوٹي پر قدم رکھے گي?

بڑے پرجوش اور اپنائيت بھرے ماحول ميں منعقد ہونے والي اس نشست ميں رہبر انقلاب اسلامي نے ممتاز نوجوانوں کو صلاحيتوں اور لياقتوں کو فعلي و عملي مرحلے تک پہنچانے ميں حاصل ہونے والي کاميابي پر مبارکباد پيش کي اور فرمايا کہ آپ عزيز نوجوانوں کو پيشرفت کي اسي حد پر قناعت نہيں کرنا چاہئے بلکہ ضرورت اس بات کي ہے کہ اس پودے کو ايک تناور درخت ميں تبديل کر ديا جائے جو ہر دور اور ہر زمانے ميں اپنے شيريں ثمرات سے ملک، قوم، تاريخ اور پوري بشريت کو فيض ياب کرتا رہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اس نشست کے دوران بعض ممتاز طلبہ اور نوجوانوں کي جانب سے پيش کئے جانے والے نظريات کا حوالہ ديا اور انہيں بہت نپا تلا اور پاکيزہ فکر و نظر پر استوار قرار ديا? آپ نے متعلقہ حکام کو ان نظريات پر بھرپور توجہ دينے اور تجاويز کا جائزہ لينے کي تاکيد کي اور فرمايا کہ جب نوجوان فرض شناسي کے جذبے کے تحت غور و خوض کے بعد ملک کي ترقي اور مستقبل کے تعلق سے اس طرح اپنے نظريات بيان کرتے ہيں تو بڑا پرکشش ماحول پيدا ہوتا ہے? لہذا نوجوانوں اور خاص طور پر ممتازين کے اس جذبے کي قدرکرنا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوار طريق القدس آپريشن ميں ايراني جيالوں کو ملنے والي فتح کي مناسبت سے امام خميني رضوان اللہ عليہ کے پيغام کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ امام خميني نے اس پيغام ميں ايسے سخت حالات ميں اتني عظيم فتح حاصل کرنے والے نوجوانوں کي تربيت کو اسلامي انقلاب کي فتح الفتوح سے تعبير کيا تھا اور آج ملک کے مستقبل کے تئيں نوجوانوں ميں احساس ذمہ داري اور جوش و جذبہ بھي اسلامي انقلاب کي فتح الفتوح سے عبارت ہے?

قائد انقلاب اسلامي کے بقول اس جذبے کي حفاظت اور تقويت کے نتيجے ميں ملک اور قوم کو ممتاز نوجوانوں کي صلاحيتوں سے بھرپور فيض پہنچے گا? آپ نے فرمايا کہ ممتاز اور صاحب استعداد نوجوان جو اس جذبے اور فکر کے ساتھ علمي ترقي کي شاہراہ پر قدم رکھتا ہے، وہ در حقيقت اپنے ذاتي سرمائے يعني اعلي علمي استعداد کو قومي سرمائے ميں تبديل کر ديتا ہے جس سے پوري قوم کو فائدہ پہنچتا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ملک کے اندر علمي پيشرفت کي ہمہ گير فضا پر اظہار مسرت کيا اور فرمايا کہ ايک تشويش بھي ہے اور وہ يہ کہ ملک کي تيز رفتار علمي ترقي پر اکتفاء نہ کر ليا جائے کيونکہ ہم ابھي آغاز راہ ميں ہيں چنانچہ يہ علمي سرعت کند نہيں ہونا چاہئے?

قائد انقلاب اسلامي نے اغيار کے آلہ کار اور حالات سے غافل افراد کي حکمراني کي وجہ سے ملک ميں پيدا ہونے والي تاريخي اور ديرينہ پسماندگي کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ دنيا سے ہمارا خاصا علمي فاصلہ اور علاقے ميں مضبوط حريفوں کا وجود، ايسے حقائق ہيں جو ملت ايران کے شايان شان علمي مقام پر پہنچنے تک تيز رفتار علمي پيشرفت کے تسلسل کے متقاضي ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے تيز رفتار علمي ترقي کے لوازمات کا ذکر کرتے ہوئے نوجوانوں کي بلند ہمتي اور مغرب کي عملي ترقي کے سامنے قطعي مرعوب نہ ہونے کي ضرورت پر زور ديا? آپ نے فرمايا کہ علمي پيشرفت کے اس سفر ميں اندروني صلاحيتوں ميں اضافے اور ان کي تقويت کو بنيادي اصول قرار ديا جائے?

قائد انقلاب اسلامي نے ممتازين کے قومي فيڈريشن کے عہديداروں اور ملک کي علمي پيشرفت سے متعلق اداروں اور مراکز کے حکام کو بڑي اہم ہدايات ديں? آپ نے فيڈريشن کي سطح پر انجام دئے جانے والے اقدامات کے جائزے کو اطمينان بخش قرار ديا تا ہم کچھ اہم نکات پر تاکيد بھي فرمائي?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے علمي و تحقيقاتي سرگرميوں ميں ملک کي ضرورتوں اور احتياجات کو مد نظر رکھنے پر زور ديا اور فرمايا کہ بعض رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ سائنسي ريسرچ پيپر کي ايک بڑي تعداد ہنوز ملکي احتياجات پر مرکوز نہيں ہے جو يہ نقصان کي بات ہے? چنانچہ ايسي منصوبہ بندي کرني چاہئے کہ تمام ريسرچ پيپر داخلي ضرورتوں اور احتياجات کي تکميل پر مرکوز ہوں?

قائد انقلاب اسلامي نے ريسرچ پيپرز کے داخلي احتياجات پر مرکوز ہونے کو عالمي تحقيقاتي ادارے آئي ايس آئي سے تعاون کا اصلي معيار قرار ديا اور فرمايا کہ اس کے لئے ممتازين کے قومي فيڈريشن کي جانب سے منظم اور منصوبہ بند کوششوں کي ضرورت ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ممتاز نوجوانوں کو سفارش کي کہ تہذيب نفس اور روحانيت کے فروغ، زندگي کے اصولي اور اساسي امور پر غور و فکر اور دنيا کے موجودہ حالات ميں ملک اور نطام کي پوزيشن کے درست تجزئے پر توجہ ديں?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے ملک کي پوزيشن کے صحيح ادراک کے سلسلے ميں اسلامي نظام کي موجودہ صورت حال کو بيان کرتے ہوئے فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران گزشتہ تينتيس سال کے دوران گوناگوں سياسي، فوجي اور اقتصادي دباؤ نيز پابنديوں کا سامنا کرتا رہا ہے ليکن ملت ايران نے اپني استقامت و پائيداري سے نہ صرف يہ کہ دباؤ کو بے اثر کيا بلکہ اپني قوت و طاقت ميں اضافہ بھي کيا?

قائد انقلاب اسلامي کے بقول ملک کي حقيقي پوزيشن کو سمجھنے کے لئے اسلامي نظام کي توانائيوں اور مثبت پہلوؤں کا صحيح ادراک، دشمن محاذ کي جانب سے پڑنے والے دباؤ اور اس کے ساتھ ہي دشمن کو ہونے والي ناکاميوں سے آگاہي ضروري ہے?

آپ نے فرمايا کہ يہ تصور کہ ملت ايران سے استکبار کي دشمني کي وجہ صرف بعض فيصلے اور پاليسياں ہيں، بالکل غلط ہے? سختيوں اور دباؤ کي اصلي وجہ ملت ايران کي خود مختار پوزيشن اور تسلط پسند نظام کے سامنے جھکنے سے اس کا کھلا انکار ہے? آپ نے فرمايا کہ ملت ايران پر سختيوں اور دباؤ کا مقصد اسے جھکنے پر مجبور کر دينا ہے?

قائد انقلاب اسلامي کا کہنا تھا کہ ملت ايران کبھي بھي سختيوں کے سامنے جھکي نہيں ہے اور نہ کبھي جھکے گي اور دشمن کي جھلاہٹ کي يہي وجہ بھي ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ملت ايران اپني ماہر اور با صلاحيت افرادي قوت اور قدرتي سرمائے کي مدد سے سخت گزرگاہوں اور راستوں کو عبور کرتي ہوئي آگے بڑھتي رہے گي اور توفيق الہي سے سکون و آسائش اور دنيا و آخرت کي سعادت کي منزل پر قدم رکھے گي?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬