06 October 2012 - 15:47
News ID: 4641
فونت
ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے زيراھتمام؛
رسا نيوزايجنسي - ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے زيراھتمام 11 ، 12 نومبر کو دو روزہ بين الاقوامي اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد ہوگا ?
ملي يکجہتي کونسل پاکستان

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ملي يکجہتي کونسل پاکستان کي مرکزي مجلس عاملہ کا اجلاس، مرکزي سکريٹريٹ اسلام آباد ميں ملي يکجہتي کونسل کے سينئر نائب صدر حضرت حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي و ديگراراکين کي شرکت ميں منعقد ہوا، اجلاس ميں 11 ، 12 نومبر کو دو روزہ بين الاقوامي "اتحاد امت کانفرنس" منعقد کرنے کا اعلان کيا گيا ?

کونسل کے سربراہ قاضي حسين احمد کے بيان مطابق، 11 اور 12 نومبر کو کنونشن سنٹر ميں منعقد کي جانے والي اس کانفرنس ميں ملک بھر کے علماء و مشائخ کے علاوہ دنيا بھر کے علماء و مشائخ کو بهي شرکت کي دعوت دي جائے گي ?

قاضي حسين احمد نے اس کانفرنس کي مقصد کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مختلف مسالک کے فروعي اختلاف کو کم کرنے اور قرآن و صاحب قرآن کي توہين روکنے کے لئے پوري امت مسلمہ کو قدر مشترک اور درد مشترک پر اکٹھا کيا جائے گا ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ يہ کانفرنس مسلمانوں ميں اپسي اتحاد کے تصور کو اجاگر کرنے ميں اھم کرادار ادا کرے گي کہا : موجودہ عالمي حالات کے تناظر ميں اتحاد بين المسلمين وقت کي اہم ضرورت ہے اور در پيش چيلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے امت کو يکجا ہونا ضروري ہے ?

حافظ حسين احمد نے مزيد کہا: امام کعبہ، عالمي اسلامک تنظميں، عرب ليگ، او آئي سي کے ذمہ داران کو اس دو روزہ کانفرنس ميں شرکت کي دعوت دي جائے گي ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬