06 October 2012 - 16:15
News ID: 4642
فونت
ناصر باغ لاہور پاکستان ميں:
رسا نيوزايجنسي – تحريک بيداري امت مصطفي کل 7 اکتوبر کو گستاخانہ فيلم کے خلاف ناصر باغ لاہور پاکستان ميں عظيم الشان اجتماع کا انعقاد کرے گي ?
عظيم الشان اجتماع

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، تحريک بيداري امت مصطفي? کے کوآرڈينيٹر احمد رضا خان نے کل 7 اکتوبر کو گستاخانہ فيلم کے خلاف ناصر باغ لاہور پاکستان ميں عظيم الشان اجتماع کے انعقاد کي خبر دي ?

انہوں نے لاہور پريس کلب ميں، پريس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ فيلم کے بعد بھي امريکہ کے پاس توہين آميز مواد موجود ہے جسے وہ آنے والے دنوں ميں مسلمانوں ميں اشتعال لانے کے لئے استعمال کرنے کي سازش ميں مصروف ہے تاکيد کي : اس سلسلے او آئي سي اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر ناموس تحفظ انبياء پر قانون سازي کے لئے دباو بڑھائے ?

احمد رضا خان نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ گستاخانہ فيلم کے خلاف چند دن کا احتجاج کافي نہيں بلکہ امت مسلمہ کو گستاخانہ فيلم کے خلاف باقاعدہ تحريک چلانے کي ضرورت ہے کہا: مسلسل تحريک و اتحاد امت سے آئندہ توہين انبياء کو روکا جا سکتا ہے ?

انہوں نے گستاخانہ فيلم کے خلاف 7 اکتوبر کے عاليشان اجتماع کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس اجتماع سے تمام مسالک کے علماء اور رہنماء خطاب کريں گے?

انہوں نے مزيد بيان کيا: جامعہ اشرفيہ، جامعہ نعيميہ، جامعہ عروة الوثقي? اور جامعہ المنتظر سميت لاہور کے تمام مدارس دينيہ، ا?ئمہ جمعہ و جماعت اور تنظيميوں کو اجتماع ميں شرکت کي دعوت دي گئي ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬