14 October 2012 - 14:41
News ID: 4675
فونت
آيت الله جوادي آملي :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله جوادي آملي نے کہا : ھم لوگوں کے پاس کوئي علمي مشکل نہي ہے ، اگر ھم لوگ توضيح المسائل پر صحيح سے عمل کريں تو ھمارا ملک جنت بن جائے ، اصل مشکل مشکل عملي ہے يعني جب ہم ارادہ کرتے ہيں اور کسي عمل کي نيت کرتے ہيں تو اس وقت عقل ہوس کا شکار ہو جاتا ہے جس کي بنا پر عزم و ارادہ اور نيت والي قوت فلج ہو جاتي ہے اور وہ کام نہي کرتا ہے ?
آيت الله جوادي آملي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله عبدالله جوادي ا?ملي نے ا?ج قم ايران کے مسجد اعظم ميں حوزہ علميہ کے طلاب و علماء کے درميان سورہ مبارکہ قصص کي تفسيري درس ميں اس سورہ کي تفسير کي ?

حوزہ علميہ قم ايران ميں درس خارج کے مشہور استاد نے بيان کيا : حضرت موسي سلام الله عليہ نے اپنے دعوا ميں فرمايا ميں عالمين کے رب کا رسول ہوں اور حضرت موسي کي دعوت توحيد خدا کي طرف دعوت ہے اور انہوں نے مصر کي عوام سے بيان کيا صرف خداوند عالم کي عبادت کرو ? فرعون کہتا ہے اس عالم کے خدا اور موسي جس الہ کا دعوا کرتے ہيں وہ الگ ہے ، ليکن مصر کي عوام کا الہ ميں ہوں ، الہ سے فرعون کا مراد يہ ہے کہ اس ملک کو ميرے حکم و قانون کے مطابق عمل کيا جائے نہ يہ کہ عوام ميري پرستش کرے کيونکہ خود وہ فرعون بھي بت کي پرستش کرتا تھا ، وہ کہتا تھا کہ بغير کسي شک کے مصر کا الہ ميں ہوں اور موسي جس خدا کے سلسلہ ميں دعوا کرتے ہيں اس کے لئے غور کرنا ہوگا کہ وہ سچ بول رہے ہيں يا نہي جس کے لئے ايک عظيم قصر کي تعمير کي جائے تا کہ اس کے بارے ميں تحقيق کي جائے ويسے فرعون نعوز باللہ حضرت موسي کو جھوٹا جانتا تھا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬