20 October 2012 - 16:19
News ID: 4696
فونت
رسا نيوزايجنسي – کل جمعہ کے روز چابہارميں سيکوريٹي فورسز کے جوانوں نے بڑے پيمانے پر ہونے والے دہشتگردانہ حملہ کو ناکام بنا ديا ?
چابہار

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، صوبہ سيستان وبلوچستان کے شھر چابہار کي مسجد امام حسين(ع) ميں نمازجمعہ ميں ہونے والے خودکش دھماکہ کو ناکام بنا ديا گيا تاہم دھشت گرد نے سيکوريٹي پوسٹ سے فرار کے وقت مسجد سے 500 ميٹر کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا ديا ?

سيستان وبلوچستان کے گورنر حاتم ناروئي کے بيان کے مطابق، کل چابہار کي مسجد امام حسين(ع) ميں نمازجمعہ کے موقع پر خودکش حملہ آور دھماکہ کرنا چاہتا تھا، ليکن انٹيلي جنس وارننگ اور سيکورٹي فورسز کي ہوشياري کي وجہ سے اسے مسجد پہونچنے سے قبل روک ديا گيا تاہم اس نے فرار کے وقت مسجد سے 500 ميٹر کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا ديا جس کے نتيجہ ميں دو افراد شھيد اور تين زخمي ہوگئے ?

حاتم ناروئي نے صوبہ سيستان و بلوچستان ميں مسلکي فتنہ برپا کرنے کے حوالے سے اسلام دشمن طاقتوں کي سازشوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دہشتگردوں نے مختلف مواقع بالخصوص عالمي يوم القدس اورعيد الفطر پر دہشتگردانہ حملوں کے منصوبے بنائے تھے ليکن سيکوريٹي فورسز کي ہوشياري کي وجہ سے انہيں ھر بار ناکامي ملي ?

واضح رہے کہ صوبہ سيستان و بلوچستان ميں چابہارکا علاقہ سني نشين علاقہ ہے جہاں ايران مخالفين مسلکي فتنہ پروري ميں مصروف ہيں اور يہاں کے دہشتگردوں کو امريکہ ، صہيوني حکومت اور برطانيہ کي حمايت حاصل ہے -
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬