نجف اشرف ميں؛
رسا نيوزايجنسي - اسلامي مقدسات کي شان ميں گستاخي کے خلاف عراق کے مقدس شہر، نجف اشرف ميں کانفرنس کا انعقاد کيا گيا ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، توھين مقدسات اسلامي کے خلاف عراق کے شھر نجف اشرف ميں منعقدہ کانفرنس ميں مغرب کے توھين ا?ميز اقدامات پر تبادلہ نظر کيا گيا ?
اس رپورٹ کے مطابق، اس کانفرنس ميں مختلف اديان و مذاہب سے تعلق رکھنے والے ملکي و غيرملکي علماء ، مشائخ، سياسي رہنماؤں اور علمي شخصيات نے شرکت کي ?
شرکاء نے گستاخانہ امريکي فيلم کي شديد مذمت کرتے ہوئے ايسے گستاخانہ اقدامات کو اسلام کے خلاف منظم سازش کا حصہ قرار ديا ہے ?
شرکاء نے مغرب ميں اسلام اور اسلامي مقدسات کي شان ميں توہين آميز اقدامات کي شديد مذمت کے ساتھ اعلان کيا : اس طرح کي منظم سازشوں کے پس پردہ عالمي سامراجيت کار فرما ہے ?
شھر کرکوک عراق کے خطيب جمعہ شيخ علي زنگنہ نے حاضرين کو خطاب ميں شدت پسندي اور اسلام مخالف اقدامات کے خلاف مسلمانوں کے اتحاد ويکجہتي پر زور ديا-
عراق کے کلداني عيسائيوں کے نمائندے " ريان الکلداني " نے بھي اسلامي مقدسات اور پيغمبر اسلام(ص) کے خلاف توہين آميز اقدامات کي شديد مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے مذموم واقعات کے خاتمے کا مطالبہ کيا -
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے