23 October 2012 - 13:55
News ID: 4710
فونت
ھندوستان کے شہر لکھنؤ ميں ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ ادارہ مقصد حسيني اور ہز سوسائٹي کے زير اہتمام ہندوستان کي رياست اترپرديش کي دارالحکومت لکھنؤ ميں 'غيبت امام اور ہماري ذمہ دارياں' کے موضوع پر بين الاقوامي سيمنار کا انعقاد کيا گيا?
غيبت امام اور ہماري ذمہ دارياں کے عنوان سے سيمينار

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ادارہ مقصد حسيني اور ہز سوسائٹي کے زير اہتمام ہندوستان کي رياست اترپرديش کي دارالحکومت لکھنؤ کے حضرت گنج واقع امام باڑہ سبطين آباد ميں 'غيبت امام اور ہماري ذمہ دارياں' کے موضوع پر بين الاقوامي سيمنار کا انعقاد کيا گيا?

دومرحلوں ميں ہوئے سيمنار ميں متعدد مقررين نے امام زمان (عج) کي غيبت کے دور ميں ذمہ داريوں پر اپنے خيالات کا اظہار کيا?

وہيں کئي مقررين نے اپنے مقالے پيش کئے، پہلے مرحلہ کي صدارت ايران کي ممتاز المصطفي? يونيورسٹي کے نمائندہ ڈاکٹر غلام رضا مہدوي نے کي ? سيمنار کا آغازقاري معصوم رضا نے تلاوت کلام پاک سے کيا ?

سيمنار کو خطاب کرتے ہوئے مولانا ذکي باقري نے ولايت فقيہ کے موضوع پر بيان کيا کرتے ہوئے کہا : آج پوري دنيا ميں قتل وغارت گري ہو رہي ہے? زيادہ تر حکومتيں اسے روکنے ميں ناکام ہو چکي ہيں اور اسي لئے غير سرکاري تنظيموں کي تشکيل کي گئي?

انہوں نے بتايا کہ نان گورنمنٹ مومنٹ نام کي تنظيم کي تشکيل کي گئي ہے جو ايک مہم چلا کر مذہب نہيں بلکہ انسانيت کيلئے کام کرے گي?

مولانا نے کہا : آج ہم امام حسين کے مقصد کو بھلا بيٹھے ہيں اور جاہليت کي تاريکي ميں گُم ہو گئے ہيں?

انہوں نے بيان کيا : آج وقت کا تقاضہ ہے کہ آنے والي نسلوں کو بہتر تعليم مہيا کرائيں جس سے امام حسين کا مقصد عام کيا جا سکے?

مولانا ذکي باقري نے مزيد کہا : غيبت امام ميں ہميں ايسا کردار پيش کرنا چاہئے کہ ہمارے امام ہم سے خوش ہوں?

سيمنار کو خطاب کرتے ہوئے انگلينڈ کے مينچسٹر سے آئے 'ہدايت' ٹي وي کے باني مولانا سيد عباس عابدي نے اپني تقرير ميں کہا : امام غائب نہيں ہے بلکہ ہمارے غلط کاموں کے سبب خود کو ہم سے دور کر ليا ہے?

انہوں نے وضاحت کي : بارہويں امام چونکہ خدا کي آخري حجت ہيں اور ان کے بعد کوئي آنے والا نہيں اسي لئے وہ ہم جيسے گناہ گاروں کي آنکھوں سے اوجھل ہيں?

انہوں نے کہا کہ ہميں اپني کمزوريوں کو دور کر کے ايمان اور عقيدے کے سلسلہ ميں کوئي سمجھوتہ نہيں کرنا چاہئے ، ہمارا ايمان اور ہمارا عقيدہ ہمارے عمل سے ظاہر ہونا چاہئے ? حق کا ساتھ کسي بھي صورت ميں نہيں چھوڑنا چاہئے اور تقليد کے معاملہ ميں کوئي سمجھوتہ نہيں کرنا چاہئے?

اس سے قبل ماہ نامہ 'اصلاح' کے مدير مولانا سيد محمد جابر جوراسي نے غيبت امام اور ہماري ذمہ دارياں کے عنوان پر اپنا مقالہ پيشکيا?

اصلاح ماہ نامہ کے مدير نے 'اخباري 'اور 'اصولي' موضوع پر اپنے خيالات کا اظہار کيا?

سيمنار کو خطاب کرتے ہوئے مولانا رضا حسين نے غيبت ميں علماء کي ذمہ دارياں کے موضوع پر تفصيل سے اپنے خيالات کا اظہار کيا?

سيمنار کو مولانا عابد بلگرامي، ڈاکٹر حيدر مہدي، مولانا اصطفي? رضا، مولانا قائم مہدي سميت ديگرعلماء نے بھي خطاب کيا?

اس موقع پر ادارہ مقصد حسيني اور 'ہز' سوسائٹي کي جانب سے المصطفي? يونيورسٹي کے نمائندہ ڈاکٹر غلام رضا مہدوي سميت ديگر علماء کو اعزاز سے نوازا گيا?

ادارہ مقصد حسيني کے مولانا رضا حسين نے سيمنار ميں آئے تمام علماء ، دانشوروں و ذاکرين کا شکريہ اداکيا?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬