29 October 2012 - 15:11
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4728
فونت
رسا نيوزايجنسي- اسلامي تعاون تنظيم کے جنرل سکريٹري نے ميانمار کے مسلمانوں پر تشدد کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ?
اکمل الدين احسان اوغلو

رسا نيوزايجنسي کي OIC سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، اسلامي تعاون تنظيم کے جنرل سکريٹري اکمل الدين احسان اوغلو نے گذشتھ روز جاري کردہ ايک بيان ميں ميانمار کے صوب? راخين کے مسلمانوں پر منظم انداز ميں کئے جانے والے تشدد کو انساني حقوق کي کھلي خلاف ورزي قرارديتے ہوئے اسکے خاتمہ کا مطالبہ کيا ?

اس پيغام ميں ايا ہے : ميانمار مسلمانوں پر تشدد کي لہروں سے ايک بار پھر سيکڑوں مسلمان بے گھر ہوگئے ہيں اور ان کے گھروں کو ا?گ لگادي گئي ہے ?

اوغلو نے مزيد کہا: عيد الاضحي کے موقع پر بھي بہت سارے مسلمان مارے اور زخمي کئے گئے ہيں جو نہايت افسوسناک ہے ?

انہوں نے واضح طور پر کہا: ميانمار حکومت ايسا ماحول پيدا کرے جس کي اڑ ميں مسلمان اور بودھ مذھب کے لوگ ايک دوسرے کے ساتھ مسالمت ا?ميز زندگي بسر کرسکيں تاکہ ائندہ ھم اس طرح کے حوادث کے شاھد نہ ہوں ?

اسلامي تعاون تنظيم کے جنرل سيکريٹري نے ميانمار حکومت کو خطاب ميں کہا: ميانمار حکومت، روھنگينا کے مسلمانوں کيلئے شھري حقوق مھيا کرے ?

انہوں نے اخر ميں تاکيد کي: ميانمار کے مسلمانوں کو فوري امداد فراہم کرنے پر " او آئي سي " مکمل طور سے آمادہ ہے ?

واضح رہے کہ ميانمار ميں مسلمانوں کے خلاف تشدد کي تازہ لہر کے دوران گذشتہ دو ہفتوں ميں 112 مسلمان جاں بحق جبکہ 22 ہزار سے زائد بے گھر ہوئے ہيں -
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬