30 October 2012 - 13:22
News ID: 4732
فونت
آيت الله جوادي آملي :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله جوادي آملي نے مسجد اعظم ميں منعقدہ اپنے تفسير کے درس ميں کہا : شيطان انسان کے سلسلہ ميں کسي طريقہ کا سلطنت نہي رکھتا صرف وسوسہ اور دعوت ديتا ہے ، وسوسہ بھي نظام احسن ميں ايک نعمت ہے اس لئے کہ ہر شخص ايک مقام تک پہوچے اور جہاد اوسط و اس سے بلند منزل کو حاصل کرے جو جہاد با النفس کے اثر کي وجہ سے حاصل ہوتا ہے ?
آيت الله جوادي آملي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله عبدالله جوادي آملي نے ايران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم ميں علماء و طلاب کے درميان سورہ مبارک قصص کي تفسير بيان کي ?

حوزہ علميہ قم ميں تفسير کے اس استاد نے دو آيہ شريفہ «فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا، إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا» کي طرف اشارہ کرتے ہوئے بيان کيا : اس دنيا ميں جتني بھي پريشاني ہو اس کے ساتھ ا?سانياں بھي ہے ، ہر ايک مشکل کے مقابل دو گنا ا?سانياں ہيں جو اس سے الگ نہي ہے بلکہ اس کے ساتھ ہے اسي وجہ سے خدا کي حجت بالغہ ہے

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اگر انسان کے لئے ايک سخت امتحان پيش ا? جائے تو اس کے ساتھ ساتھ ا?ساني بھي ہے ان ا?يات ميں عسر دوم وہي عسر اول ہے اور ھر دو الف و لام کے ساتھ ا?يا ہے ليکن دوم يسر غير يسر اول ہے جو نکرہ کي صورت ميں ہے سورہ مبارکہ طلاق ميں فرمايا «لِيُنفِقْ ذُو سَعَةٍ مِّن سَعَتِهِ وَمَن قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُنفِقْ مِمَّا آتَاهُ اللَّـهُ لَا يُکَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا مَا آتَاهَا سَيَجْعَلُ اللَّـهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْرًا» يہ ظہور کے مقام کے لئے اور جعل اظہاري کے لئے ہے يعني يہ يسر عسر کے ساتھ ہے مگر جب تک وہ خود کو واضح کرے يا ا?پ لوگ اسے ديکھيں ، ممکن ہے اس ميں وقت لگے ليکن اس کے ساتھ مشکلات ہے اور اس کا جعل ظهوري و جعل اظهاري عسر کے بعد ہے ورنہ اگر کوئي درون بين ہو تو وہ ديکھتا ہے کہ ہر مشکلات کے ساتھ دو ا?ساني بھي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬