27 October 2009 - 13:24
News ID: 474
فونت
ام بی ٹی ھندوستان:
رسا نیوز ایجنسی – پرانا شھر میں ام بی ٹی کے احتجاجی جلسے میں اراکین نے غم وغصہ کا اظھار کرتے ہوئے ھندوستان کو اسرائیل سے اپنے تعلقات ختم کر نے کی درخواست کی.
اسرائيل و اميريکا


رسا نیوز ایجنسی کےرپورٹر کی رپورٹ کے مطابق،  غاصب صہیونیت کے ھاتھوں مسجد الاقصی کی  بے حرمتی کے خلاف ام بی ٹی نے احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں اراکین نے غم وغصہ کا اظھار کرتے ہوئے ھندوستان کو اسرائیل سے اپنے تعلقات ختم کر نے کی درخواست کی .

تفصلی رپورٹ کے مطابق ، ام بی ٹی کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جودبیر پورہ برج ، دبیر پورہ دروازہ اور پرانی حویلی سے ہوتے ہوئے چوراہا دارالشفاءگراونڈ پہنچی یہاں پر اسرائیل کا پتلہ جلایا گیا .

اس ریلی میں ام بی ٹی کے ترجمان امجد اللہ خان نے کہا: سب سے بڑا دھشت گرد امیریکا اور اسرائیل اس کی ناجائز اولاد ہے .

انہوں نے مزید تاکید کی : مسلمان مسجد الاقصی کی تحفظ کے لئے شانہ خالی نکریں بلکہ میدان میں اتریں .

فرحت اللہ خان نے اس جلسہ میں محترمہ سونیا گاندھی کو خطاب کرتے ہوئے کہا : وہ اپنے سفارتی معاملات فورا اسرائیل سے ترک کردیں .

اسی سے مربوط سنی علماء بورڈ اندھرا پردیش کا بھی ایک اھم ا جلاس منعقد ہوا  جس میں  حبیب الحسین صدیقی سنی علماء بورڈ کے جنرل سکریٹری نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : اسرائیل مسجد الاقصی کے تقدس کو پائیمال کررہا ہے.

 انہوں حکومت ھند سے اپیل کی کہ 30 کروڑ مسلمانو ں کے جزبات کا احترام کرتے ہوئے حکومت اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرے. 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬