08 December 2012 - 17:03
News ID: 4868
فونت
آيت الله شيخ عيسي قاسم:
رسا نيوزايجنسي – بحرين کے شيعہ ليڈر نے آل خليفہ انتظاميہ کے ہاتھوں بحرين ميں مساجد کے انھدام کو اسلامي مقدسات کے خلاف اعلان جنگ اور دين کي تقدير سے سے کھلواڑ جانا ?
آيت الله عيسي قاسم

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، بحرين کے شيعہ عالم دين آيت الله شيخ عيسي قاسم نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے ميں جو مسجد امام صادق (ع) ميں سيکڑوں مومنين کي شرکت ميں انجام پايا آل خليفہ انتظاميہ کے ہاتھوں مساجد کے انھدام پر شديد نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا: آل خليفہ حکومت مساجد کے انھدام اور بيت اللہ کے ويران کرنے پر مصر ہے ، حکومت کا يہ اقدام دين خدا پر تعرض اور مسلمانوں کے احساسات کو مجروح کرنے کے برابر ہے ?

انہوں نے مزيد کہا: معلوم نہيں کيوں حکومت مساجد کے انھدام کرنے ميں مصر ہے اورمسجدوں سے متعلق تمام اشياء کي دشمن کي ہے ?

آيت الله عيسي قاسم نے مزيد کہا: بحرين ميں مسجدوں کے تخريب کي نئي لہر اسلامي مقدسات سے کھلم کھلا جنگ اور دين کي تقدير سے کھلواڑ ہے شمار کي جاتي ہے ، مسجدوں کا انھدام شھريوں کے حقوق کي پائمالي اور ديني و انساني ا?زادي کي خلاف ورزي ہے ?

بحرين کے شيعہ ليڈر نے نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ ميں مهزه علاقہ کے محاصرہ پر تنقيد کرتے ہوئے کہا: مهزه علاقہ ميں رہنے والوں کي تعداد کتني ہے ؟ اور اس علاقہ کے کتنے لوگ مجرم ہيں جنہيں ابھي تک محاصرہ ميں رکھا گيا ہے ؟ ان لوگوں کے محاصرہ کے سلسلے ميں انتظاميہ کے پاس کيا دلائل ہيں ؟

انہوں نے مزيد کہا: 7 هفتہ سے مھزہ علاقہ کے لوگ محاصرہ ميں ہيں ، رپورٹيں بيان گر ہيں کہ اس علاقہ کے 330 گھروں پر پوليس حملہ ور ہوئي ہے اور اس ميں 90 سے زيادہ شھريوں کو گرفتار کرليا گيا ہے ?

بحرين کے شيعہ ليڈر نے ا?خرميں کہا: سياسي فسادات کي بقا، ملک ميں فساد ، بحران اور مشکلات کے بقا کي نشاني ہے کہ عوام ھرگز ان برائيوں سے مقابلہ ميں پيچھے نہيں ہٹ سکتي ?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬