29 December 2012 - 16:57
News ID: 4943
فونت
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي:
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے کراچي بم بلاسٹ ميں جاں بحق اور زخميوں کے ساتھ گہرے دکھ کا اظھار کرتے ہوئے اسے ملک کے اتحاد اور امن و استحکام کے لئے انتہائي مضر جانا ?
سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ علما کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے کراچي بم بلاسٹ ميں جاں بحق اور زخميوں ہونے والے افراد کے ساتھ گہرے دکھ کا اظھار کيا ?

سيد ساجد علي نقوي نے اس سانحہ کي سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: پورا ملک بالعموم اور کراچي و کوئٹہ بالخصوص مسلسل قاتلوں اور دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہيں ليکن حيرت اور تعجب اس بات پر ہے کہ معصوم ، بے گناہ اور نہتے عوام کا کوئي پرسان حال نہيں اور رياست کے ذمہ داران ٹس سے مس نہيں ہورہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ دہشت گردوں کي عملاٍ حکمراني کے سبب رياست کے اندر رياست قائم ہے تاکيد کي : پاکستاني عوام يہ سوچنے پر مجبور ہيں کہ معلوم نہيں صورت حال کي سنگيني کا ادراک نہيں کيا جارہا يادانستہ طور پر حقائق سے چشم پوشي کي جارہي ہے ?

ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے نائب صدر نے ملک کي موجودہ صورت حال کو داخلي سلامتي ، وحدت اور امن و استحکام کے لئے انتہائي مضر اور تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے اس سانحہ ميں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين سے دلي تعزيت اور زخميوں کي جلد صحت يابي کي دعا کي ?

واضح رہے کہ کراچي، کينٹ اسٹيشن قريب کے حاليہ بم دھماکہ ميں 6 افراد ہلاک اور خواتين و بچوں سميت 40 سے زائد زخمي ہوگئے ، دھماکے سے دکانوں اور عمارتوں کو بھي نقصان پہنچا اور شيشے ٹوٹ گئے، کئي گاڑيوں، ٹھيلوں اور پتھاروں ميں آگ لگ گئي، دھماکے کے بعد علاقے ميں دھويں کے بادل پھيل گئے?

زخميوں کو درمان کے لئے ايمبولينسوں کے ذريعے مختلف اسپتالوں ميں منتقل کيا گيا تاہم ان ميں کئي کي حالت تشويشناک ہے?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬