01 January 2013 - 16:34
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 4955
فونت
قائد انقلاب اسلامي :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد انقلاب اسلامي نے سياست، معيشت، ثقافت، تعليم و تربيت اور صحت و سلامتي جيسے تمام شعبوں ميں عوام الناس کے کردار کو فيصلہ کن قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ اسلامي انقلاب بھي عوامي شراکت پر منحصر تھا چنانچہ اگر عوام الناس ميدان عمل ميں آکر اپنا کردار ادا نہ کرتے تو سياسي رہنما اور سياسي حلقے کچھ بھي نہ کر پاتے?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي نے سياست، معيشت، ثقافت، تعليم و تربيت اور صحت و سلامتي جيسے تمام شعبوں ميں عوام الناس کے کردار کو فيصلہ کن قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ اسلامي انقلاب بھي عوامي شراکت پر منحصر تھا چنانچہ اگر عوام الناس ميدان عمل ميں آکر اپنا کردار ادا نہ کرتے تو سياسي رہنما اور سياسي حلقے کچھ بھي نہ کر پاتے?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے نيشنل چيريٹيبل ہيلتھ فاؤنڈيشن کے عہديداروں سے خطاب ميں ملک کے اندر صحت و سلامتي اور علاج معالجے کو ترجيحي مسئلہ قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ حکام اور ہمدردي رکھنے والے افراد کو ايسي منصوبہ بندي کرنا چاہئے اور پھر اجرائي مرحلے ميں جملہ امور پر ايسي توجہ دينا چاہئے کہ علاج معالجے کي بابت عوام الناس آسودہ خاطر ہو جائيں?

قائد انقلاب اسلامي نے نيشنل چيريٹيبل ہيلتھ فاؤنڈيشن جيسے اداروں کي عوامي ماہيت کو اہم اور ضروري قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ ان اداروں ميں دفتري ماحول پيدا کرکے ان کے فروغ اور توسيع کے عمل کو محدود نہيں کرنا چاہئے? آپ نے فرمايا کہ مخير افراد کي حوصلہ افزائي کا بہترين سبب ان کے کار خير کے عيني اثرات و ثمرات کا سامنے آنا ہے? آپ نے فرمايا کہ يہ انسان دوستانہ سرگرمياں رضائے خداوندي پر منتج ہوتي ہيں اور ہر کار خير ميزان خداوندي ميں محفوظ ہو جاتا ہے اور اسے نظر انداز نہيں کيا جاتا?

اس ملاقات کے آغاز ميں نيشنل چيريٹيبل ہيلتھ فاؤنڈيشن کے سکريٹري جنرل جناب سيد رضا نيري نے فاؤنڈيشن کے ڈھانچے، سرگرميوں، خدمات، منصوبوں اور ضروريات کي ايک جامع رپورٹ پيش کي? انہوں نے کہا کہ اپني تشکيل کے تين سال کے دوران اس فاؤنڈيشن نے قائد انقلاب اسلامي کي سفارش کے مطابق صحت و سلامتي کے شعبے ميں عوامي توانائيوں اور وسائل کو بنياد بناکر اپني سرگرمياں انجام دي ہيں?
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬